بیرون ممالک مقیم پی ٹی آئی کے رہنما و کارکن حقیقی معنوں میں عمران خان کے وژ ن کو عملی جامع پہنائیں گے،ملک نثار احمد
برمنگھم (تارکین وطن نیوز) آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر آئندہ بلدیاتی انتخابات تک اعلیٰ کارکردگی کے حامل پی ٹی آئی کے ورکرز ورہنمائوں اور باالخصوص اوورسیز کمیونٹی کے افراد کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کرکے ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جائے،بیرون ممالک میں آباد پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکن حقیقی معنوں میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژ ن کو عملی جامع پہنائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار ضلع کوٹلی حلقہ راج محل کے سابق پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے امیدوار ملک نثار احمد نے جمعیت علماء برطانیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد الطاف کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ملک یاسر، ملک وحید، مشتاق شاہ، ملک افتخار، ریاض حسین شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔
ملک نثار احمد کا کہنا تھا ہم پارٹی ٹکٹ کیلئے حلقہ راج محل سے چھ امیدوار ہے ظاہر ہے ٹکٹ تو ایک امیدوار ملنا تھا، ہم نے پارٹی قیادت کے فیصلے کو دل وجان سے قبول کرتے ہوئے ملک ظفر کا ساتھ دیا اور 35 سال سے منتخب ہونے والے ملک نواز کو شکست سے دوچار کیا۔
انہوں نےکہا کہ ہم بلدیاتی انتخابات پر یقین رکھتے ہیں تاکہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جاسکے لیکن جب تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہوجاتے بیورو کریسی کو ایڈمنسٹریشن شپ کے اضافی چارج دینے کے بجائے پارٹی ورکرز اور ٹکٹ کے حصول سے رہ جانے والے پارٹی امیدواروں اور رہنمائوں کو مختلف ضلعی و تحصیل سطح سمیت ترقیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹر تعینات کرکے ان کی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کیا جا ئے اس سے ایک جانب ان کی حوصلہ افزائی بھی ہوجائے گی دوسری جانب پارٹی ورکرز ایڈجسٹ ہوجائیں گے۔
ملک نثار احمد کا مزید کہنا تھا ہم نے بیرون ممالک سے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا۔ اس موقع پرمیزبان مولانا محمد الطاف نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا آزاد خطہ کی خوبصورتی ہے کہ نظریاتی وابستگی سے بالا تر ہوکر مہمان نوازی میں ایک دوسرے سے سبقت لے جاتے ہیں۔آخر میں ملکی و قومی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔