سراب المدینہ ریسٹورنٹ گروپ کے چیئر مین کی طرف سے نیو ائیر کے موقع پرورکروں کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر کا اہتمام

0

دبئی (طاہر منیر طاہر) سراب المدینہ ریسٹورنٹ گروپ کے چیئر مین چوہدری محمد اشرف گل کی طرف سے نیو ائیر کے موقع پر دبئی میں اپنے تمام ورکروں کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں تقریبا 200 سے زیادہ ورکروں اور سٹاف نے شرکت کی۔

نیو ائیر تقریب کی میزبانی کے فرائض چوہدری محمد اشرف گل نے انجام دیئے،اس موقع پر چوہدری اشرف گِل نے کہا کہ ہمارا مقصد اپنے تمام سٹاف کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مجھے جو اللہ پاک نے مقام دیا ہے اُس میں میرے والدین کی دعائیں اور میرے ورکروں کا اہم کردار ہے، یہ تقریب ہم نے اپنے ورکروں کیلئے ہی سجائی ہے۔

اس موقع پر چوہدری محمد اشرف گِل نے اپنے تمام ورکروں میں سالانہ بونس اور عمرے کے ٹکٹ بھی تقسیم کئے، آخر میں پاک امارات دوستی اور امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور اپنے تمام ورکروں کی بہترین کھانوں سے تواضع کی گئی، اور تمام ورکروں و سٹاف کا دلی شکریہ ادا کیا۔

میزبان محمد اشرف گل نے کہا کہ ہم انشاء اللہ آئندہ اس سے بھی اچھی تقریبات کا اہتمام کریں گے، تمام سٹاف ورکروں نے چوہدری محمد اشرف گِل زندہ باد کے نعرے لگائے، اور ایگزیکٹو سٹاف نے فرداً فرداً چیئر مین چوہدری محمد اشرف گِل کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!