چین اور بنگلہ دیش کےمابین ہمسائیگی پرمبنی روایتی دوستی موجود ہے، شی جن پھنگ
بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے شیخ حسینہ واجد کو دوبارہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکبادکا پیغام بھیجا ہے۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور بنگلہ دیش کےمابین ہمسائیگی پر مبنی روایتی دوستی موجود ہے۔
گزشتہ سال اگست میں انہوں نے وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ملاقات کی اور چین بنگلہ دیش تعلقات کو فروغ دینے پر اہم اتفاق رائے طے کیا۔
شی جن پھنگ نے اس امید کا اظہار کیا کہ فریقین چین اور بنگلہ دیش کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنے، سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، ترقیاتی حکمت عملیوں کو مربوط کرنے، اعلیٰ معیار کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کرنے اور چین بنگلہ دیش اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو نئی بلندی تک پہنچانے کے لئے مل کر کام کریں گے۔ اسی روز چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔