چینی صدر کی طرف سے ملک مین عدالتی و قانونی امور پراہم ہدایات

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری،چین کے صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں عدالتی اور قانونی امور سے متعلق اہم ہدایات دیں۔اتوار کے روز انہوں نے نشاندہی کہ یہ سال عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ نیز14 ویں پانچ سالہ منصوبے کےنفاذ اور متعلقہ کاموں کو عملی جامہ پہنانے کا ایک اہم سال ہے۔

عدالتی اور قانونی شعبے کو قومی سلامتی کا مضبوطی سے تحفظ کرنا چاہیے اور سلامتی کے بڑے خطرات کو روکنا اور انہیں کم کرنا چاہیے۔ سماجی استحکام کا تحفظ، عوام کے درمیان تضادات سے صحیح طریقے سے نمٹنے اور عوام کے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ ضروری ہے۔

سماجی شفافیت، انصاف کا تحفظ اور فروغ، ملک کی قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنا، سائنسی قانون سازی کو جامع طور پر فروغ دینا، قانون پر سنجیدگی سے عمل کرنا، شفاف انصاف اور تمام لوگوں کی طرف سے قانون کی پاسداری کرنا، عدالتی نظام کی جامع اصلاحات کو گہرا کرنا، اعلیٰ سطح کی سلامتی کے ساتھ اعلیٰ معیار کی ترقی کو یقینی بنانا، قانون کے مطابق سوشلسٹ مارکیٹ معیشت کا نظم و نسق برقرار رکھنا اور قانون پر مبنی کاروباری ماحول کی تعمیر کی سطح کو بہتر بنانا ضروری ہے۔ 

چین کی سینٹرل پولیٹیکل اینڈ لیگل ورک کانفرنس 13 سے 14  جنوری  تک بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سینٹرل پولیٹیکل اینڈ لیگل کمیٹی کے سیکریٹری چھن وین چنگ نے اجلاس میں  شی جن پھنگ کی اہم ہدایات سے متعلق آگاہ کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!