پاک ڈونرز ٹیم کی جانب سے کویت کے مرحوم امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنےکیلئے 23ویں خون کے عطیہ کی مہم کا انعقاد

0

کویت (رپورٹ:محمد عرفان شفیق) اتحاد اور انسان دوستی کے مظاہرے میں پیش پیش، کویت میں ایک ممتاز کمیونٹی تنظیم، پاک ڈونرز نے کویت کے مرحوم امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اپنی 23ویں خون عطیہ مہم کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ عطیہ خون کی اس مہم میں 220 سے زیادہ عطیہ دہندگان نے اس نیک مقصد کے لیے اپنے آپ کو پیش کیا۔

خون کا عطیہ دینے کی مہم 12 جنوری 2024 بروز جمعہ کویت سنٹرل بلڈ بنک جابریہ میں منعقد کی گئی۔ سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان ملک محمد فاروق نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ کویت کی اہم شخصیت متعب الفجی مختار منطقہ الاندلس، سید سلطان الکندری، ابراہیم العتیبی، کمال المنتفجی (گرین ہینڈز ٹیم) تھے۔

پاکستانی کمیونٹی کی معروف سیاسی، سماجی، ادبی، دینی، ثقافتی اور صحافتی شخصیات نے کیمپ کا دورہ کیا جو اہم شخصیات تشریف لائیں، ان میں فرخ امیر سیال کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سفارت خانہ پاکستان، محمد عارف بٹ صدر پاکستان بزنس کونسل کویت، ڈاکٹر جہانزیب عثمان صدر عوامی نیشنل سنٹر کویت، رانا منیر احمد صدر پاکستان نیشنل آرگنائزیشن کویت، ڈاکٹر رحمت اللہ خان صدر پاک لائف لائن، میاں محمد ارشد صدر پاکستان مسلم لیگ نواز کویت، محمد زبیر شرفی صدر پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ کویت، جلال الدین، محمد عرفان عادل، فخر زمان انصاف سوسائٹی کویت، بابا یحی خان کے منظور نظر خلیل احمد، عرفان ماجد، اعجاز ورک، عاطف صدیقی (پاکستانیز ان کویت)، سینئر صحافی محمد عمر، حاجی منور حسین سرپرست اعلٰی پاکستان مسلم لیگ نوازکویت، اقبال راجپوت، محمد ریاض راجپوت، خالد نور، عرفان ریاض نون، فیصل محمود، چوہدری عقیل دانش گوندل، برکت مراد، عمران گجر، اختر کوہستانی، سید جنید، چوہدری مدثر گجر، عثمان مانگٹ سابق مشیر وزیر اعلٰی پنجاب، احسن رضا، آفتاب گوندل، ملک خرم اعوان، شمشاد خان تنولی، چوہدری جہانگیر، علی گجر، لالہ محمد حسین انصاری چشتی، سینئر صحافی عابد ملک، سلیم کرامت صدر کرسچن ایسوسی ایشن کویت، چوہدری صفدر اقبال گندرا (سینئر ممبر انجمن تارکین وطن کویت)، عبداللہ عباسی ریڈیو کویت، صائمہ رانی صدر انصاف خواتین، طارق اقبال، شہزاد اقبال (ووپ میڈیا)، سکندر کھوکھر، انعام الرحمان (پاک میڈیا) سہیل انجم بٹ PMLN، چوہدری بشارت لنگڑیال پاکستان پیپلز پارٹی کویت، نثار بزمی، قربان علی اور نعیم شیخ کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

آنے والے معزز مہمانان گرامی کوحکیم طارق محمود صدیقی پیر امجدحسین صدر انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت اور محمد انعام مورگانیٹ صدر ہم سب کاپاکستان نے خوش آمدید کہا۔ گرین ہینڈ ٹیم کے اراکین اور پاکستانی کمیونٹی کے دیگر معززین بھی اس مقصد کی حمایت کرنے اور جان بچانے کے لیے خون کے عطیہ کی حوصلہ افزائی کے لیے اکٹھے ہوئے۔

پاک ڈونرز ٹیم نے اس تقریب کے اختتا م پر سفارتخانہ پاکستان اورخصوصی طور پر کویت میں بسنے والی تمام پاکستانی کمیونٹی، کویت سنٹرل بلڈ بنک کی انتظامیہ، مہم میں شریک رضاکاروں اور میڈیا ارکان کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تقریب کو منظم کرنے اور کمیونٹی کو اکٹھا کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

یہ تقریب کویت میں پاکستانی کمیونٹی کی سخاوت کو اجاگر کرتی ہے اور جان بچانے اور ہمدردی کے کلچر کو فروغ دینے میں رضاکارانہ خون کے عطیہ کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔پاک ڈونرز کویت میں ایک سرشار کمیونٹی تنظیم ہے جو خون کے عطیہ کی مہمات اور مختلف فلاحی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے انسانی ہمدردی کے کاموں میں حصہ ڈالتے ہوئے پاکستانی تارکین وطن کمیونٹی کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کے احساس کو فروغ دینے میں مسلسل اہم کردار ادا کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!