آسٹریا میں کورونا صورتحال بدستور خراب،ہفتہ کے پہلے دن 11889 کیسز رپورٹ، 40 اموات

0

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا میں پیر کو بھی کورونا صورتحال بدستور خراب رہی، آسٹریا میں ہفتہ کے آغاز پر 11889 نئے انفیکشن رپورٹ ہوئے جو پہلے سے کہیں زیادہ ہیں۔

اتوار سے اب تک 40 اموات کا اضافہ ہوا ہے۔ وزارت داخلہ اور وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق آسٹریا بھر کے مختلف ہسپتالوں میں پہلے ہی کورونا کے 2455 مریض موجود ہیں جن میں سے 441 تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔

دو ہفتوں کے اندر نئے انفیکشن کی تعداد دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی۔یکم نومبر کو 4523 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ گزشتہ پیر کو حکام نے 8178 نئے انفیکشن کی اطلاع دی تھی۔

پچھلے سات دنوں میں اوسطاً ہر روز 11354 نئے کیسز شامل ہوئے ہیں۔وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے آسٹریا میں 11746 افراد کوویڈ 19 کے انفیکشن کے نتیجے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

صرف گزشتہ ہفتے میں 231 اموات ہوئیں۔ ٹھیک ایک سال پہلے اس دن تک جب ابھی تک کوئی ویکسینیشن شروع نہیں کی تھی 15 نومبر کو 5665 انفیکشن رپورٹ ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!