تعزیتی اجلاس پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں ہوا، پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں کی شرکت
پسماندگان سے اظہار تعزیت اور مرحومہ کے لئے دعائے بخشش و مغفرت کی گئی
دبئی (طاہر منیر طاہر) صدر ٹریڈ ونگ پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات عبدالمجید مغل کی ساس اور چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات غلام مصطفے مغل کی ممانی کا پاکستان میں انتقال ہو گیا تھا، ان کی روح کو ایصال ثواب کےلئے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں قرآن خوانی اور تعزیتی ریفرنس کا انعقاد عبدالمجید مغل نے کیا۔
اس موقع پر مرحومہ کی روح کوایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی،تلاوت کلام پاک کے بعد نعت خوانی اور قصیدہ بردہ شریف پیش کیا گیا، نعت خوان حضرات نےآقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان پیش کی۔
تعزیتی ریفرنس میں چوہدری خالد حسین، محمد غوث قادری، محمد افتخار بٹ، انجینئر زبیر خان، خلیل بونیری، عزیز خان، جمیل بنگیال، رانا محمد یوسف، غلام حسین، حاجی محمد یاسین، سہیل خا ور، محبوب ربانی، فاروق وڑائچ، راشد فاروق، راجہ ثاقب محمود، حاجی محمد نواز، عبداللہ خان، چوہدری رمضان شان، ملک دوست محمد اعوان، چوہدری خالد بشیر، سہیل عامر گھمن، راجہ محمد سرفراز، ملک خادم شاہین، ملک شہزاد یونس، محمد شہزاد بٹ، شوکت محمود بٹ، خرم رشید، چوہدری شہباز غفار، عارف عامر منہاس، سجاد چیمہ، سہیل خاور، شفیق الرحمان، چوہدری بشیر شاہد، غلام محی الدین، خادم حسین، سرفراز مغل، عتیق خان، مسعود احمد ملک، عمران اسلم، سردار الطاف حسین، شیر اکبر آفریدی، ملک اسلام، مظاہرعادل، ذوالفقارعلی مغل، وقاص گھمن،چوہدری عبدالرزاق گجر، غلام عباس بھٹی، ملک محمد اسلم، طاہر منور، عرفان اقبال طور، چودھری عامر بشیر انجم، طارق ندیم، جمشید بسرا، رانا یوسف، راجہ جہانزیب، حاجی فضل اللہ رکھا شیرازی، مرتضی مغل، عبدالرشید چغتائی، لالا غفور، ظفر مرزا، طارق جاوید اور محمد نقیب کے علاوہ کثیر تعداد میں احباب نے شرکت کی۔
تعزیتی تقریب میں حافظ ناصر، محمد علی قادری، محمد اکرم شہزاد نے مرحومہ کے لئے دعائے بخشش و مغفرت کی، احباب کی طرف سے مرحومہ کے پسماند گان سے اظہار تعزیت اور مرحومہ کے لئے دعائے بخشش و مغفرت کی گئی، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، آمین ثم آمین۔