چین فرانس سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ، چائنا میڈیا گروپ اور فرانسیسی میڈیا کے تعاون سے اعلیٰ سطح مکالمے کا انعقاد

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ منانے کے لیے چائنا میڈیا گروپ اور فرانس کے بی ایف ایم اکنامک ٹیلی ویژن نے چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی پروگرام پیش کیا ۔

ستائیس جنوری کو نشر ہونے والے اس پروگرام میں فرانس کے سابق وزیراعظم یاں پیئر ریفرین نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب وزیر اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور فرانس میں چین کے سفیر لو شائے نے بھی پروگرام میں ویڈیو لنک پر شرکت کی۔

اس پروگرام میں دونوں ممالک کے ثقافتی حلقوں، سیاحتی حلقوں اور تھنک ٹینکس کے ماہرین اور اسکالرز نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔فرانس کے سابق وزیر اعظم رافرین نے کہا کہ عالمی امن کو چین کی ضرورت ہے۔ چین ایک متنوع ملک ہے، اور اس کا ہر شہر منفرد ہے۔

چین کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے، آپ کو ذاتی طور پر چین جانا چاہیے۔جناب شین ہائی شیونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ ہے۔

چین اور فرانس کے سربراہان مملکت کی قیادت میں دونوں فریق اس سال فلم اور ٹیلی ویژن، کھیلوں، تعلیم، سیاحت، غیر مادی ثقافتی ورثے اور دیگر پہلوؤں میں وسیع تبادلے اور تعاون کو وسعت دیں گے۔ اس سال پیرس اولمپکس کا آغاز ہوگا۔ چائنا میڈیا گروپ اس ایونٹ کی کوریج میں بھرپور خدمات سرانجام دے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!