مسئلہ کشمیر پر انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی زبان بندی سوالیہ نشان ہے،پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی

0

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)ہم کشمیری قوم کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں عالمی سطح پر طاقتور قوتوں کے دوہرے معیار کی وجہ سے آج کشمیری قوم پر بھارتی سرکار ظلم و ستم کی انتہا کر رہی ہے، دنیا میں عدم استحکام صرف رنگ و نسل و مذہب کی بنیاد پر تفریق کرنے سے ہے۔

اگر عالم اقوام دنیا میں حقیقی امن کی خواہاں ہے تو پھر اسے کشمیر فلسطین سمیت تمام حل طلب معاملات کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق حل کروانا ہو گا۔ ان فرط جذبات کا اظہار یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں بانی و سرپرست اعلیٰ ادارہ نور اسلام فیصل و انٹرنیشنل مبلغ اسلام حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے عالم اقوام تک پہنچایا ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے لوگ سخت ذہنی و جسمانی اذیت کا شکار ہیں ایسے میں انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی سرد مہری دوہرے معیار کی عین عکاسی کو عیاں کرتی ہے اس پر زبان بندی سوالیہ نشان ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارا اقوام متحدہ اور عالم اقوام سے پرزور مطالبہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور مظلوم فلسطینیوں کی داد رسی کرنے کے ساتھ انہیں انکا پیدائشی حق خودارادیت دیا جائے اور انسانیت پر ڈھائے جانے والے مظالم کو فی الفور بند کروانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!