فیصل لطیف اور طاہر لطیف کے والد محترم کی ناگہانی وفات پر دعائیہ محفل کا اہتمام

0

کوالالمپور(محمد وقار خان)ملائشیا میں کرکٹ کی دنیا کے معتبر اور جانے پہچانے فیصل لطیف ، طاہر لطیف برادران کے والد محترم کی ناگہانی وفات پر مقامی ریسٹورنٹ پر ایک دعائیہ محفل کا اہتمام کیا گیا ۔

ملائشیا میں کرکٹ سے وابستہ افراد کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

محفل میں معروف کاروباری ، سماجی شخصیت و چیئر مین پاکستان پریس کلب ملائشیا عرفان لطیف سیفی، سینئر نائب صدر خرم عباس شیرازی، جنرل سیکرٹری محمد وقار خان،معظم عبدالرحمن مغل، ملائشین کرکٹ کے سابقہ کوچ محمد بلال، کوچ کوالالمپور سکول کرکٹ حماد اللہ خان،محمد فہد ، محمد وسیم ،فرخ شیراز کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

محفل کے آغاز میں تلاوت قرآن پاک اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ۔

محفل کے بعد ملائشین کرکٹ کے سابقہ کوچ محمد بلال اور کوچ کوالالمپور سکول کرکٹ حماد اللہ خان سے ملائشیا میں کرکٹ کے فروغ ، اور پاکستانی تارکین وطن کی ملائشیا میں رہتے ہوئے کرکٹ سے وابستگی سمیت متعدد معاملات پر مشاورت کی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.