شیامن اور جن من کے پانیوں میں مین لینڈ کوسٹ گارڈ کے گشت اور کارروائیوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ،چینی ریاستی کونسل
بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان گان یوئی نے کہا ہے کہ فوجیان کوسٹ گارڈ سمندری قانون نافذ کرنے والی اپنی فورسز کو مضبوط بنائے گا اور شیامن اور جن من کے پانیوں میں قانون نافذ کرنے اور گشت کی کارروائیوں کو باقاعدگی سے انجام دےگا تاکہ متعلقہ سمندری علاقوں میں نظم و نسق برقرار رکھا جائے اور ماہی گیروں کی جان و مال کی حفاظت کی جا سکے۔
اتوار کے روز اس حوالے سے چینی ریاستی کونسل کے دفتر برائےامورتائیوان کی ترجمان چو فنگ لئین نے کہا کہ تائیوان کی جانب سے ماہی گیروں کی ایک کشتی سے پرتشدد طریقے سے نمٹا گیا جس میں دو ماہی گیر ہلاک ہو ئے ۔
انہوں نے کہا کہ اس عمل سے مین لینڈ پر زندگی کے تمام شعبوں میں شدید غم و غصہ پایا گیا اور آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان تعلقات کو شدید نقصان پہنچا۔ ترجمان نے کہا کہ ہم مین لینڈ کوسٹ گارڈ کی قانون نافذ کرنے اور گشت کی کارروائیوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔