نمائش میں ہیمانی کی وسیع رینج فوڈ پروڈکٹس رکھی گئی تھیں
ہر سال کی طرح ہیمانی 19 سے 23 فروری 2024 تک دنیا کے سب سے بڑے سالانہ فوڈ شو کا حصہ بنا
پاکستانی مصنوعات دنیا بھر سے آئے وزیٹرز کی توجہ کا مرکز بنی رہیں
دبئی (طاہر منیر طاہر) گلف فوڈ 2024 نمائش میں پاکستان کے جانے مانے ہیمانی گروپ نے بھی حسب سابق شرکت کی اور اپنی مصنوعات کی نمائش کی،پاکستان پیویلیون کا افتتاح سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی نے کیا،اس موقع پر قونصلیٹ سٹاف اور پاکستانی کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ہیمانی گروپ کے چیئرمین مصطفیٰ ہیمانی بذات خود اپنے سٹال پر موجود تھے،سفیر پاکستان نے دیگر سٹالز کے ساتھ ساتھ ہیمانی گروپ کے سٹال کا بھی وزٹ کیا، جہاں ہیمانی گروپ کے چیئرمین مصطفیٰ ہیمانی نے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی اور دیگر افراد کو اپنی کمپنی کی مصنوعات کے بارے بتایا۔
مصطفیٰ ہیمانی نے کہا کہ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ہم اس بین الاقوامی نمائش میں حصہ لے رہے ہیں جہاں دنیا بھر کے مختلف ممالک سے سیکڑوں کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ 18 برس سے گلف فوڈ ایگزیبیشن میں حصہ لے رہے ہیں اور پاکستانی پروڈکٹس کو دنیا بھر میں متعارف کروا رہے ہیں۔
دنیا بھر کے لوگ ہمارے سٹالز کا وزٹ کرتے ہیں پاکستانی پروڈکٹس کی خریداری میں دل چسپی ظاہر کرتے ہیں، مصطفیٰ ہیمانی نے دیگر پاکستانی کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ بھی اپنی پروڈکٹس کو دنیا کی اس سب سے بڑی نمائش میں لے کر آئیں اور عالمی منڈی میں متعارف کروائیں۔
یہاں بزنس بڑھانے کے بیشمار مواقع ہیں، بزنس کے ذریعے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کریں اور وطن عزیز کی خدمت کریں۔