چین، سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کا سالانہ اجلاس بیجنگ میں شروع

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کا سالانہ اجلاس بیجنگ میں شروع ہو گیا ۔پیر کے روز سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے 34 شعبوں بشمول معیشت، ثقافت اور تعلیم سے تعلق رکھنے والے 2100 سے زائد مندوبین سیاسی امور میں حصہ لینے اور چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے لیے تجاویز پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے۔

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس چینی خصوصیات کا حامل انتظام ہے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں کثیر جماعتی تعاون اور سیاسی مشاورت کا ایک اہم ادارہ، چین کی سیاسی زندگی کے پورے عمل میں ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت پر عمل کرنے کی ایک اہم شکل، اور قومی حکمرانی کے نظام کا ایک اہم حصہ ہے۔

سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ، جمہوری جماعتوں، پارٹی سے غیر وابستہ شخصیات، عوامی تنظیموں، اقلیتی قومیتوں اور زندگی کے تمام شعبوں کے نمائندوں، تائیوان کے ہم وطنوں، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ہم وطنوں، واپس آنے والے بیرون ملک چینیوں اور خصوصی طور پر مدعو افراد پر مشتمل ہے۔

کمیٹی کا اہم کام سیاسی مشاورت، جمہوری نگرانی اور سیاسی امور میں شرکت ہیں۔سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے عہدے کی مدت پانچ سال ہے، اور سال میں ایک بار کل رکنی اجلاس منعقد کیا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!