عالمی یوم شہری دفاع پر ہر پاکستانی سے تحفظ کا محافظ بننے کا مطالبہ

0

ایک ایسی دنیا جو اکثر غیر متوقع محسوس ہوتی ہے ۔عالمی یوم شہری دفاع کی اہمیت اس طاقت کی ایک پرجوش یاددہانی ہے جو ہر فرد ،مشکل کے وقت اپنے اور ارد گرد کے لوگوں کی حفاظت کیلئے رکھتا ہے ۔

پاکستان میں زلزلے، سیلاب ،وبائی امراض اور اسکی وجہ سے ہونے والی غدائی قلت اور دیگر حادثات کی وجہ سے اکثر آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ جسکی وجہ سے شہری دفاع میں مل کر کام کرنے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ یہ دن صرف کیلنڈر پر ایک دن ہی نہیں بلکہ عمل کی ایک دعوت ہے ۔ اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ ہم سب اپنے، اپنے ساتھیوں اور عزیز واقارت کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

پاکستان جہاں کمیونٹیز آپس میں گہرے طور پر جڑی ہوئی ہیں، آفات کے اثرات بہت زیادہ محسوس کئے جاتے ہیں دل دہلا دینے والے سیلاب سے لیکر وبائی امراض جن کی وجہ سے ہونے والی خوراک کی قلت ،زلزلے اور دیگر آفات کی وجہ سے درپیش چیلنجز اور ہمارے لوگوں کو ایسی مشکلات کا سامنا ہے جو اجتماعی درعمل کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ جن میں جانیں ضائع ہو جاتی ہیں ۔خاندان بے گھر ہوجاتے ہیں اور یہاں ایک مضبوط شہری دفاع کے نظام کی ضرورت واضع ہوجاتی ہے ۔ان چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے شہریوں کو آفات سے بچاوکی تربیت کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوتے گورنمنٹ آف پاکستان ایک انمول تحفہ فراہم کررہا ہے ۔

سب کے لئے مفت شہری دفاع کی تربیت
مردوں اور عورتوں کو یکساں طور پر مدعو کیا جاتا ہے کہ وہ اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اپنے آپ کو ایسے علم سے آراستہ کریں جو ہنگامی حالات میں انسانی زندگیوں کو بچاسکتا ہے ۔
آپ مصیبت کے وقت محض تماشائی نہ بنیں بلکہ اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے اپنی اور ادرگرد کے لوگوں کی زندگیاں بچانے میں بھرپور کردار ادا کریں جس کا حکم اسلام میں واضع ہے ۔ کہ
’’ جس نے ایک انسان کی زندگی بچائی گویا کہ اس نے تمام انسانیت کی زندگی بچائی‘‘
لہٰذا شہری دفاع کی مفت تربیت حاصل کر کے آپ ایک ایسی کمیونٹی کا حصہ بن جائیں جو ایک دوسرے کی حفاظت کے لے کوشاں ہے۔

سوچیں! کہ جب پڑوسی ،دوست اور خاندان کے سب ہی لوگ تربیت یافتہ ہوں اور دستیاب وسائل کو موثر طریقے سے استعمال کریں اور ملکر آفات سے نمٹنے کی کوشش کریں تو ان سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کو بہت حد تک کم کیا جا سکتا ہے ۔
تربیت یافتہ شہری دفاع کے رضا کار جو صرف مدد کرنے والے نہیں بلکہ مایوسی کے وقت امید کی کرن ہیں ۔ مفت ٹریننگ کے لئے آج آپ کا عزم آپکی کمیونٹی کی حفاظت اور بہبود کیلئے آپکی لگن کا ثبوت ہے۔

اس ذمہ داری کو سنبھالتے ہی آپ آفات سے بچائو کی ایک اہم کڑی بن جاتے ہیں ۔ وقت آنے پر ضرورت مندوں کو مدد فراہم کر سکتے ہیں اور نقصانات کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
سول ڈیفنس سے تربیت یافتہ بن کر آپ ایک ایسی ثقافت کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں جہاں ہنگامی حالات کے دوران مدد صرف ایک ترجیح نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے جو ایک دوسرے کی بھلائی کے لئے مصروف عمل افراد کا نیٹ ورک بناتی ہے۔

اتحاد اور مشترکہ ذمہ داری کے جذبے سے ہر پاکستانی کو سول ڈیفنس میں شمولت اختیار کرنی چاہئے یہ صرف ایک موقع نہیں ہے بلکہ اپنے آپ کو اور اپنی کمیونٹی کو با اختیار بنانے کا انمول تحفہ ہے ۔ آیئے ایک ساتھ مل کر اس دعوت کو ایک تحریک میں تبدیل کریں ، جہاں ہم میں سے ہر ایک انسانیت کی فلاح اور خدمت میں اپنا کردار ادا کرے
۔
نوٹ : اگر آپ بھی سو ل ڈیفنس کی مفت تربیت حاصل کرنا چاہے ہیں تو حکومت پاکستا ن کے قائم کردہ تربیتی اداروں سے رابطے کرنے کے لئے وزٹ کریں(www.civildefence.gov.pk)

مدثر نواز
اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس پاکستان

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!