خواتین کے عالمی دن پر کونسلر قیصر عباس گوندل کی جانب سےگریز میں پانچویں سالانہ خواتین کانفرنس کا انعقاد
لندن (نمائندہ خصوصی) لندن کے نواحی علاقے گریز میں کونسلر قیصر عباس گوندل کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پانچویں سالانہ خواتین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا آغاز کرتے ہوئے کونسلر قیصر عباس گوندل کا کہنا تھا کہ میں کانفرنس میں آنے والے تمام مہمانوں کا مشکور ہوں۔ ان سالانہ تقریبات کا مقصد خواتین کے حقوق بارے آگاہی اور ان کی مختلف شعبوں میں خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔
کانفرنس میں پولیس، کرائم و فائر کمشنرفار ایسکس، میئر آف تھرک، ڈپٹی مئیر آف بیزلڈن، کونسلرز، مختلف کونسلز کے افسران، سی ٹو سی ٹرین، جاب سنٹر، ریپڈ ریسپنس یونٹ ،گریزگردوارہ ، گریز و تعلیم مساجد، ہندو ٹیمپل، تامل سکول، بیسٹ برٹش سنٹر، نیسفیٹ، اورسٹ شو، تھرک فوسٹرنگ، سٹاف نیٹورکنگ سمیت مختلف تنظیموں اور سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر معروف موسیقار چارلس جان نے مختلف دھنیں بجا کر تقریب کی رونق میں اضافہ کیا۔
تقریب کے اختتام پر گریز گردوارہ و کمیونٹی ہال کی جانب سے شرکاء کے لئے ریفریشمنٹس کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔