’’کاروبار میں کامیابی کیسے حاصل کی جائے‘‘ کے موضوع پر سیر حاصل معلومات کی فراہمی

0

دبئی (طاہر منیر طاہر) اخوت مینجمنٹ کنسلٹنسی ایل ایل سی نے دبئی میں بزنس نیٹ ورکنگ ڈنر کا اہتمام کیا، جو زندگی بدل دینے والا سیشن رہا، بزنس نیٹ ورکنگ ایونٹ میں متحدہ عرب امارات کے 170 سے زیادہ ممتاز بزنس سوسائٹی ممبران جن میں حسین محمد قونصل جنرل دبئی قونصلیٹ سلطان محمود ڈائریکٹر پاکستان بزنس کونسل دبئی، شبیر مرچنٹ ڈائریکٹر PBC دبئی، سید سلیم اختر، فراز صدیقی، فخر صدیقی، نعیم رسول، نواز خان جدون، امجد محمود چوہدری، ثاقب اے ٹی ایچ، مشہود ڈھلو، نفر حسین، ڈاکٹر محمد طاہرسمیت کثیر تعداد میں ساتھی شریک ہوئے۔

پروگرام بہت اچھی طرح سے منعقد کیا گیا تھا. اس کا سہرا شفیق الرحمان کو جاتا ہے، آرگنائزر ابوبکر صدیق، اخوت مینجمنٹ کنسلٹنسی کے سی ای او عمر عالم، عارف انیس، بانی ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستانیز تھے جنہوں نے سرفہرست کامیاب تاجروں کے عملی نمونے شیئر کرتے ہوئے "کاروبار میں کامیابی کیسے حاصل کی جائے” کے موضوع پر اپنا زندگی بدل دینے والا تجربہ پیش کیا۔

اخوت اسلامی مائیکرو فنانس دنیا کا سب سے بڑا سود سے پاک مائیکرو فنانس پروگرام ہے۔ (AIM) ابوبکر نے اخوت ایجوکیشن پراجیکٹ کا بھی ذکر کیا، جہاں لاہور میں اخوت یونیورسٹی کے نام سے پاکستان کی پہلی فیس فری یونیورسٹی قائم کی گئی ہے، جہاں پاکستان کے ہر صوبے کے طلباء مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

اردو کے معروف شاعر اور اینکر رحمان فارس نے بھی کاروباری برادری میں مزید کاروباری ترقی کے لیے اپنا قیمتی تجربہ شیئر کیا۔ شفیق الرحمٰن نے (اخوت UAE باب کے BDM) UAE اور دنیا بھر کے تاجروں کو ان کی مزید کاروباری ترقی کے لیے کامیاب کاروباری ماڈلز سے منسلک، اشتراک اور تبادلہ کرنے کی دعوت دی۔

متحدہ عرب امارات دنیا کی بہترین جگہ ہے جو عالمی معیار کے کاروبار کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ تقریب کے اختتام پرسرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!