لیجنڈری کرکٹ ٹرافی نے واپسی کی راہ ہموار کی، فنچ اوروائٹ

0

پالے کیلے (سپورٹس ڈیسک) لیجنڈز کرکٹ ٹرافی میں 90 گیندوں کا جدید فارمیٹ متعارف کرانے پر کینڈی سیمپ آرمی ایرون فنچ اور پنجاب رائلز کے کیمرون وائٹ نے ریٹائرڈ لیجنڈ کرکٹر کی ان سنسنی خیز مقابلوں میں واپسی پر اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔کینڈی سیمپ آرمی کی نمائندگی کرنے والے ایرون فنچ نے کہا کہ انہیں یہ پسند ہے۔

یہ دلچسپ ہے اور انہیں لگتا ہے کہ کسی بھی وقت خاص کر ریٹائرڈ کرکٹرز کے لیے جب آپ واپس آ رہے ہوں اور باقاعدگی سے نہیں کھیل رہے ہوں تو یہ ایک دلچسپ فارمیٹ ہے۔ٹی 20 کرکٹ مقابلے میں 90 گیندوں کے فارمیٹ کے منفرد پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے فنچ نے مزید کہا کہ بیٹنگ پاور پلے بہت سیدھا ہے چار اوورز بھی ہیں، اور آپ ایسے اسکور کو حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو ٹی 20 فارمیٹ سے بہت مختلف نہ ہو لیکن ہاں، یہ ایک اچھا کھیل ہے۔

پنجاب رائلز کے کیمرون وائٹ نے کہا کہ سری لنکا کے شہر کینڈی میں آکر اچھا لگ رہا ہے اور کچھ حریفوں اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے میرے پرانے دوستوں کے ساتھ کھیلنا اچھا لگتا ہے ۔ وائٹ نے مزید کہا کہ وہ پہلے بھی کینڈی میں کھیل چکے ہیں اور اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل میں قیام پذیر رہ چکے ہیں اس لیے یہاں دوبارہ کھیلنا بہت اچھا ہے۔

میدان میں کسی گرماگرمی بارے وائٹ نے بتایاکہ یہاں ماحول بہت پرسکون ہے اور ہر کوئی آرام و سکون سے کھیلتا ہے۔ اس لئے یہاں کسی گرماگرمی کی گنجائش نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!