اسلام آباد(تارکین وطن نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی و تاحیات چیئرمین عمران خان کی طرف سے نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہر کے ساتھ ضلع راولپنڈی کی قیادت نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ممبر کور کمیٹی ندیم افضل بنٹی کے ہمراہ نائب صدر پنجاب انجینئر افتخار چوہدری، ضلع صدر چوہدری زبیر ،عارف عباسی ، ہارون ہاشمی ،طارق مر تضیٰ،راجہ ماجد ،نوید افتخار چوہدری ، سہیل عرفان عباسی، رانا جلیل گادھی ،فرخ سیال، ڈاکٹر قدیر ،مصدق دھنیال ،حافظ زاہد، قاضی دوست محمد،شوکت رشید دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے واضح الفاظ میں کہا کہ نئے انٹرا پارٹی الیکشن کے تحت پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے تمام ریجنز ختم کر دیئے گئے ہیں اور ابھی پورےپنجاب کو سینٹرل کر دیا گیا ہے اور صرف ایک ہی تنظیم ہے جسکی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور جنرل سیکرٹری حماد اظہر ہیں ۔ انہوں نے کہا جس تیزی کے ساتھ سائفر کیس کی سماعت ہو رہی اللہ نے چاہا تو جلد عمران خان ہمارے درمیان ہوں گے ۔
اجلاس میں شرکاء نے بیرسٹر گوہر کو الیکشن میں کامیابی پر مبارک دی اور جنرل سیکرٹری عمر ایوب کو ہری پور سے کامیابی پر مبارک باد دی، انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کارکنوں اور لیڈران کو وہیں سے الیکشن لڑنا چاہئیںجہا ں وہ رہتے ہوں ۔انہوں نے کہا جیسے آپ اور عمر ایوب نے اپنے آبائی حلقوں سے الیکشن لڑا ہے ۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ راولپنڈی اور دیگر علاقوں کے پارٹی کارکنان نے عمران کی تحریک کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں ۔راولپنڈی کی قیادت نے ٹکٹوں کی تقسیم میں بے ضابطگیوں پر شکایتوں کے انبار لگا دیئے ۔شرکاء نے انجینئر افتخار چودھری کو پنجاب کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اجلاس میں مرحوم چوہدری عدنان کو اچھے الفاظ میں یاد کیا گیا ۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح طور پر کہا کہ پنجاب کی تنظیم یاسمین راشد کی قیادت میں انائونس کی گئی فل الحال وہی تنظیم کام کر ے گی کسی کو ضلعی تنظیم انائونس کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔انہوں اس امر پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا کہ پارٹی سیکرٹریٹ میں ایک معزز لیڈر کی توہین کی گئی ۔شکائت کرنے پر اس کا ازالہ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا جلد ہی ریجنل تنظیموں کا اعلان کیا جائے گا ۔