برلن (رپورٹ:مطیع اللہ) معروف صحافی و شاعر ریٹائرڈ پروفیسر عارف نقوی کی 90ویں سالگرہ کی تقریب اردوانجمن برلن اور روشنی برلن نے شاندار طریقے سے منائی ۔
برلن کے ضلع فیڈریشائین میں پاکستانی ریسٹورنٹ دہلی پلاسٹ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ،تقریب میں مختلف یونیورسٹی کے سابق پروفیسرز، جرمن سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران، مختلف اداروں سے وابستہ سوشل ورکرز، اردو ادب سے وابستہ پاکستانی و ہندوستانی شاعروں اور عارف نقوی کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔
مہمانوں میں عارف نقوی کی بیٹی ،داماد اور شاگردوں نے مختلف انداز میں پھول پیش کرتے ہوئے شاندار طریقہ سے سالگرہ تقریب کو چارچاند لگادیئے، 90ویں سالگرہ تقریب کو جشن عارف کا نام دیا گیا ۔
سالگرہ تقریب میں ان کے طلبہ و چاہنے والوں نے برتھ ڈے گیت گایا اور اپنے تہنیتی پیغامات سنائے، اردو انجمن برلن کے جنرل سیکرٹری فائل باغ، عارف نقوی کی صاحبزادی نرگس، اردو انجمن کے روح رواں سابق پروفیسر و افسانہ نگار عارف نقوی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور چند اشعار پیش کئے۔
جشن عارف میں بین الاقوامی ادبی شخصیات میں مختلف یونیورسٹیز کے پروفیسرز ،اردو انجمن برلن کے شیخ ریاض اور پاک جرمن پریس کلب کے سینئر صحافی پاکبان انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو ظہور احمد،برلن معروف صحافی و سوشل ورکر مطیع اللہ سمیت دیگر سماجی و ادبی حلقوں نے عارف نقوی کو 90 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے گلدستے پیش کئے۔
تقریب میں مختلف پروفیسرز ادیبوں نے ویڈیو کالز کے ساتھ ساتھ عارف نقوی کے سوانح عمری پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔پروگرام کی نظامت کےفرائض نرگس اور مطیع اللہ نے نہایت عمدگی سے بخوبی ادا کئے ۔
آخر میں تقریب کے شرکاء کے لیے افطار اور مہمانوں کے لیے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔