پاکستان فیڈرل یونین آف جنرنلسٹ کی مرکزی قیادت کی اجازت سے’’پی ایف یو جے‘‘ملائشیا چیپٹر کاآغاز

0

کوالالمپور (محمدوقار خان) پاکستان پریس کلب ملائشیا اور PFUJ یو اے ای کے درمیان MOU سائن، دونوں ممالک میں مقیم پاکستانی صحافی نا صرف دو طرفہ صحافتی تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے بلکہ پاکستان،متحدہ عرب اور یو اے ای کے سرمایہ کاروں کو رہنمائی بھی فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پریس کلب ملائشیا کی خصوصی دعوت پر دبئی سے PFUJ کے جنرل سیکرٹری انصر اکرم کی ملائشیا آمد کے موقع پر PPCM کے عہدیداران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ سرپرست PPCM جام سیف اللہ نے معزز مہمان کا استقبال کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا،معزز مہمان نے PPCM کے ممبران کے ہمراہ ملائشیا کے تاریخی مقامات کا مطالعاتی د ورہ کیا۔

بعدازاں PPCM نے جنرل سیکرٹری PFUJ کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا ، جس کے بعد PPCM اور PFUJ کے مابین ، ملائشیا چیپٹر کے افتتاح کے لئے ایک MOU سائن کیا گیا ۔ اس موقع پر پاکستان سے پی ایف یو جے کے مرکزی جنرل سیکرٹری رانا محمد عظیم نے PPCM کے صدر اویس تاج چوہدری ، جنرل سیکرٹری محمد وقار خان اور سینئر نائب صدر سید خرم عباس شیرازی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے PPCM کو PFUJ ملائشیا چیپٹر کے قیام پہ مبارکباد پیش کی اور PFUJ کی مرکزی قیادت کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

اس موقع پر PFUJ یو اے ای چیپٹر کے صدر خالد ملک اور سابق جنرل سیکریٹری سید مدثر خوشنود نے بھی PPCM سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور PPCM کو PFUJ کے پلیٹ فارم پر خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

بعدازاں جنرل سیکرٹری PFUJ دبئی چیپٹر ، انصر اکرم نے PPCM کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے ان کی صحافتی خدمات کو سراہا اور PPCM کے ممبران کو PFUJ یو اے ای کی طرف سے دورہ دبئی کی دعوت دی ۔

سائننگ تقریب میں اس بات ہر اتفاق ہوا کہ دونوں ممالک کے صحافی،صحافتی برادری کے علاوہ پاکستان،یو اے ای اور ملائشیا میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کو نہ صرف مقامی قوانین سےآگاہی فراہم کریں گے بلکہ بھرپور رہنمائی بھی کریں گے اور تینوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!