انڈس ہسپتال کی سفیرثانیہ سعید نےانڈس کے فلاحی کاموں کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا
انکولوجسٹ ڈاکٹرشمویل اشرف نے حاضرين محفل كو بچوں میں سرطان کی جلد تشخيص كى اہميت پہ روشنی ڈالی
شرکا نے انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے فلاحی کاموں کی دل کھول کر تعریف کی اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا
دبئی (طاہر منیر طاہر) انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک نے اپنے یوتھ ایمبیسیڈرز اور ڈونرز کے اعزاز میں پاکستان ایسوسی ایشن دبئ اڈیٹوریم میں ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔
دوران تقریب ممتاز فنکار اور سوشل ایکٹیوسٹ ثانیہ سعید نےانڈس کے فلاحی کاموں کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا،نامور انکولوجسٹ ڈاکٹر شمویل اشرف نے حاضرين محفل كو بچوں میں سرطان کی جلد تشخيص كى اهميت پہ روشنی ڈالی۔
تقریب میں پاکستانی بزنس کمیونٹی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تمام شرکا نے انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے فلاحی کاموں کی دل کھول کر تعریف کی اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
دبئی کے اسکولوں کے بچوں نے خوبصورت پرفارمنس سے شائقین کے دل موہ لئے، خصو صاً پاکستان کے قومی ترانہ کی دھن پر حاضرين نے بہت داد دی۔آخر ميں یوتھ ایمبیسیڈر طلبا میں همت افزائی کے لئےشیلڈز اور اسناد تقسيم كى گئیں۔