برلن: سفیر پاکستان سیدہ ثقلین کے اعزاز میں پاک جرمن پریس کلب کے صدر ظہوراحمد کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام
برلن (رپورٹ:مطیع اللہ) پاک جرمن پریس کلب برلن کے صدر و پاکبان انٹرنیشنل نیوز کے چیف ایگزیکٹو ظہوراحمد نےجرمنی میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون سفیرسیدہ ثقلین کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا،اس موقع پرہیڈ آف چانسلری ماجدخان لودھی، پریس کونسلر حنا ملک اور سفارتخانے کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔
پریس کلب کے جنرل سیکریٹری و دنیا نیوز کے نمائندے مطیع اللہ ،ڈوئچے ویلے وجیو نیوز کے نمائندے عرفان آفتاب، ہم نیوز کے نمائندہ و انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آ ف جرنلسٹ اوورسیز پاکستان کی جنرل سیکرٹری مہوش ظفرنے مہمانوں کو خوش آمدید کہا،پریس کلب کے صدر ظہور احمد نےسفیر پاکستان سیدہ ثقلین کو گلدستہ پیش کیا،ظہور احمد نے سفیر پاکستان سیدہ ثقلین کو برلن آمد پر خوش آمدید کہا اور تمام شرکاء کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔
ظہور احمد نے کہا کہ پریس کلب کی روایات رہی ہے ہرنئے آ نے والے سفیر پاکستان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جاتا ہے، اس بار پاکستان میں عام انتخابات اور سیاسی اتار چڑھائو کی وجہ سے استقبالیہ تقریب تاخیر کے ساتھ محدود انداز میں کیا، انہوں نے کہا کہ پریس کلب بہت جلد ایک بڑے پیمانےپر کمیونٹی اور سفیر کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کرے گا۔
سفیر پاکستان سیدہ ثقلین نے پریس کلب برلن کا شاندار استقبال اور افطار ڈنر کا شکریہ ادا کیا ،غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سیدہ ثقلین نےکہاکہ پریس کلب اور صحافی ملک وقوم کے نمائندے ہو تے ہیں یہی افراد عوام اور اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں، پریس کلب کے جنرل سیکرٹری مطیع اللہ نے کلب کے اغراض ومقاصد اور ارکان کا تعارف پیش کیا،کلب کی فنانس سیکرٹری مہوش ظفر نے سفیر پاکستان ، پریس کونسلر کو افطار ڈنر آمد پر خوش آمدید کہا ،کلب کے سینئر صحافی عرفان آفتاب نے پاکستان کی موجودہ صورتحال اور میونخ سیکورٹی کانفرنس سمیت پاکستان کے حا لات پر رسمی گفتگو کی۔
ہیڈ آف چانسلر ماجد خان لودھی نے پریس کلب کے صدر ظہور احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ظہوراحمد برلن وجرمنی میں سینئر صحافی کے ساتھ ساتھ ایک بہترین کمیونٹی ممبر ہیں جو ہمیشہ کمیو نٹی کی یکجہتی کے لیے کوشاں رہتے ہیں، ظہوراحمد نے اختتامی کلمات کہتے ہوئے سفیر پاکستان سے درخواست کی کہ سفارتخانے میں کمیو نٹی کونسلر کی تعیناتی عمل میں لائے تاکہ کمیو نٹی مسائل ان کے ذ ریعے بہتر انداز میں حل ہو سکیں،کونسلر کمیو نٹی کی سرکردہ شخصیات سے رابطے میں رہیں جبکہ برلن و گردونواح میں مقیم پاکستانی و مساجد کے ممبران سے کونسلر کا تعلقات بہترین مسائل کے حل کی نشاندہی ہوتا رہے گا۔
دریں اثناء سفیر پاکستان سیدہ ثقلین کے بھائی کی وفات پر پریس کلب برلن کے وفد نے سفیر سے تعزیت کی، پریس کلب برلن کے صدر ظہور احمد نے سفیر پاکستان سیدہ ثقلین کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔پریس کلب نے سیدہ ثقلین کے بھائی کی وفات پر سفیر پاکستان اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا، انہوں نے کہا کہ بھائی کی وفات بڑا صدمہ ہے ہم سفیرپاکستان کے غم میں برابر شریک ہیں۔
ظہور احمد نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔ پریس کلب کےوفد میں مطیع اللہ، مہوش ظفر شامل تھے، وفد نے سفیر پاکستان کے بھائی کی انتقال پر سفارتخانے میں سفیر پاکستان سے ملاقات کرتے ہوئے تعزیت کی ،سفیر پاکستان نے پریس کلب کے وفد کی آمدپر ان کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر کلب کے صدر ظہور احمد نے سفیر پاکستان کو افطار ڈنر کہ دعوت دی اور کمیونٹی مسائل پیش کئے جس پر سفیر پاکستان سیدہ ثقلین نے کہا کہ اہم کمیو نٹی کے مسائل میں پروفیشنل،طلبہ کے ویزے اور فیملی ویزے کے اجراء میں تاخیر، پاکستان میں ویزا درخواستوں کےلیے اپواٹمنٹ کے حصول کا طریقہ کار، جاب سیکر ویزے پر انے والوں کے مسائل سمیت دیگر معاملات پر ہم جرمن حکام سے بات کر چکے ہیں، امید ہے کہ اس میں جلدی بہتری آئی گی۔
انہوں نے کہاکہ ہم جرمن لیبر ورک ایجنسی اگین ٹور فار اربیٹ کے ساتھ ملکر لیبر مارکیٹ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پاکستان سے ورکرز کو رہائش اور جاب کنٹریکٹ کے ساتھ جرمنی بلوایا جائے تاکہ پروفیشنل افراد ضائع ہونے سے بچ جائیں ، اس موقع پر کمیو نٹی کونسلر کی تعیناتی سمیت دیگر مسائل پر سیرحاصل گفتگو کی گئی۔