نگینہ جامع مسجد ورنتتھ ہال روڈ اولڈہم میں لیلتہ القدر کی رات نماز تراو یح میں ختم قرآن کے بعد خصوصی محفل کا انعقاد

0

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) نگینہ جامع مسجد ورنتتھ ہال روڈ اولڈہم میں لیلتہ القدر کی رات نماز تراو یح میں ختم قرآن کے بعد خصوصی محفل کا انعقاد کیا گیا ۔

برطانیہ کے نامور عالم دین مولانا قاری خادم حسین چشتی نے خصوصی بیان کیا ۔ حافظ جبار نے پرسوز آواز میں نماز تراو یح اور خصوصی دعا کی،حافظ انور،حافظ وقاص و دیگر نے آقائے کائنات پر درود و سلام پیش کر کے محفل میں شریک اہل ایمان کی ارواح کو جلا بخشی ۔

حافظ انور کی دردبھری آواز میں میاں محمد بخش کے کلام نے محفل میں نئی روح پھونک دی ۔مولانا قاری خادم حسین چشتی نے لیلتہ القدر بارے کہا آقائے کائنات کی وجہ سے ہمیں ایسی رات ملی جس میں عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے بہتر ہے ہم سب کو اس رات فلسطین کے مظلوموں کی داد رسی کرنی چاہیے کہ انہیں انصاف ملے۔

راجہ مقصود حسین کاکڑوی نے قرآن مجید کے ختم پر حافظ جبار کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لیلتہ القدر کی رات عبادت کو مظلوم فلسطینیوں کے نام کرنی چاہیے ۔

حافظ انور نے لیلتہ القدر بارے کہا آقائے کائنات نے فرمایا کہ اس رات اللہ سے توبہ کرو سب گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں ۔ حاجی خادم حسین ،حاجی محمد اصغراور نے حاجی محمد یوسف نے بھی حافظ جبار کو ماہ رمضان کے دوران نماز تراویح میں قرآن کریم خوش اسلوبی سے سنانے پر خراج تحسین پیش کیا ۔

نگینہ جامع مسجد کی انتظامیہ نے لیلتہ القدر کی رات روحانی محفل کا انعقاد کر کے اہل ایمان کی ارواح کو تازگی بخشی جس پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!