تسنیم بخاری ویلفیئر فائونڈیشن کے زیراہتمام شیلٹر ہوم کی افتتاحی تقریب اور افطار ڈنر

0

تقریب میں ملک بھر سے سیاسی، سماجی، ادبی، شوبز اور شعبہء صحافت سے وابستہ نامور شخصیات نے شرکت کی

موزوں جگہ مل جانے کے بعد غریب اور نادار بچوں اور بوڑھوں کیلئے شیلٹر ہوم بھی قائم کر دیا جائے گا

شیلٹر ہوم میں سماج کے ستائے اور ٹھکرائے ہوئے بچوں، خواتین اور بوڑھوں کے رہن سہن، خوراک اور علاج کا مناسب انتظام موجود ہو گا

دبئی (طاہر منیر طاہر) گزشتہ روز سیدہ تسنیم بخاری، چیئرپرسن تسنیم بخاری ویلفیئر فائونڈیشن کے شیلٹر ہوم (تسنیم بخاری ویلفیئر فائونڈیشن) کے آفس کی افتتاحی تقریب اور افطار پارٹی کی تقریب ویلنشیاء ٹائون لاہور میں منعقد کی گئی،تقریب ہذا میں ملک بھر سے سیاسی، سماجی، ادبی، شوبز اور شعبہء صحافت سے وابستہ نامور شخصیات نے شرکت کی۔

سیدہ تسنیم بخاری جو کہ ایک عرصے سے اس شیلٹر ہوم کے قیام کے لئے تگ و دو کر رہی تھیں بالآخر انکا یہ خواب اب اس آفس کی شکل میں تعبیر ہوتا نظر آ رہا ہے اور اب بہت جلد موزوں جگہ مل جانے کے بعد غریب اور نادار بچوں اور بوڑھوں کے لئے شیلٹر ہوم بھی قائم کر دیا جائے گا جہاں سماج کے ستائے اور ٹھکرائے ہوئے بچوں، خواتین اور بوڑھوں کے رہن سہن، خوراک اور علاج کا مناسب انتظام موجود ہو گا۔

تسنیم بخاری ویلفیئرفائونڈیشن کے آفس کا شاندار اور یادگار افتتاح فیتا کاٹ کر کیا گیا، افتتاح کے اس موقع پر فائونڈیشن کے ڈائریکٹر پرنس اقبال گورائیہ، ڈائریکٹر راجہ نعمت اللہ، سید ضیاء حسین اور اکمل حنیف بھی سیدہ تسنیم بخاری کے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر زوہیب سلیم کو اس فائونڈیشن کا جنرل سیکرٹری بھی نامزد کیا گیا، تقریب میں شامل تمام مہمانان گرامی نے سیدہ تسنیم بخاری کو مبارکباد پیش کی، نیک دعائوں سے انکا حوصلہ بھی بڑھایا اور انکی خدمات کو بھی خوب سراہا۔

تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانان گرامی کے لئے پرتکلف افطاری کا انتظام موجود تھا جبکہ آفس کے باہر ہرعام و خاص کے لئے روڈ سائیڈ افطاری کا بھی وسیع انتظام کیا گیا تھا۔

سیدہ تسنیم بخاری نے تقریب میں شرکت کرنے اور حوصلہ بڑھانے پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس کار خیر میں اپنے عطیات جمع کروا کر خدمت خلق میں شریک ہونے کی اپیل بھی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!