پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن چیپٹر کا ماہانہ اجلاس، بیرسٹر امجد ملک چیف کوآرڈینیٹر و سینئر نائب صدر انٹرنیشنل افیئر اوورسیز پاکستانیز کا خصوصی خطاب

0

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کا ماہا نہ اجلاس صدر پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن سعید شیخ کی زیر صدارت ہوا اور اجلاس سے چیف کوآرڈینیٹر و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک نے خصوصی خطاب کیا ۔

بیرسٹر امجد ملک نے اپنے خطاب میں صدر مسلم لیگ ن سویڈن سعید شیخ اور تمام چیپٹر کے عہدیداران کو ریگولر ماہانہ اجلاس پر مبارکباد پیش کی ،بیرسٹر امجد ملک نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور قائد پاکستان مسلم لیگ ن کے حوالے سے بات کی اور حکومتی کارکردگی پر روشنی ڈالی ،بیرسٹر امجد ملک نے اوورسیز کیلئے کیے جانے والے حکومتی اقدامات بارے بات کی جبکہ تمام مسلم لیگ ن سویڈن کے چیپٹرکی جانب سے بیرسٹر امجد ملک کو عمرہ کی سعادت حا صل کرنے پر نیک خواہشات کیساتھ مبارکباد پیش کی ۔

اجلاس سے صدر مسلم لیگ ن سویڈن سعید شیخ نے خطاب کرتے ہوئے اپنے دورہ پاکستان کا جس میں صدر انٹرنیشنل افیئرز پاکستان مسلم لیگ ن اسحاق ڈار سے ملاقات اور دورہ برطانیہ جس میں چیف کوآرڈینیٹر و سینئر نائب صدر بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات کا احوال بیان کیا اور سویڈن چیپٹر کی تنظیم سازی اور آئندہ تقریبات کے حوالے سے بات کی ۔

اجلاس میں چیئرمین جنید نواز چوہدری ،ہیڈ آف یوتھ سویڈن عرفان چوہدری،سینئر نائب صدر مسعود منہاس ،سیکرٹری جنرل کاشف عزیز بھٹہ،نائب صدر طارق چوہدری ، فنانس سیکرٹری حسن غلام،ہیڈ آف کشمیر افیئرز راجہ عبدالرحمان،انفارمیشن سیکرٹری سید جواد حیدر شاہ ،ہیڈ آف مذہبی امور مدثر نعیم ،سینئر رہنما مسلم لیگ ن سویڈن محمد آصف بٹ،سینئر صحافی ارشد خان ملتانی و دیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کے نائب صدر حافظ سجاد جن جو گزشتہ دنوں کار حادثہ میں ز خمی ہو گئے تھے ان کی صحت ،ملک پاکستان اور سویڈن کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔

اجلاس کے آخر میں میزبان حسن غلام نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تواضع روائتی کھانوں سے کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!