منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس لاکورنو میں پی ٹی آئی کے زیراہتمام ناصرہ فاروقی کے ایصال ثواب کیلئے پروگرام کا اہتمام
پیرس (رپورٹ:سلطان محمود) منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس لاکورنو میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام ناصرہ فاروقی کے ایصال ثواب کے لئے پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے طاہر عباس گورائیہ نے کیا،ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس علامہ حسن میر قادری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ جو بھی نیکی اللہ کے لئے، اللہ کی رضا کے لئے کی جائے وہ انسان کے لئے صدقہ بن جاتی ہے کے موضوع پر مدلل گفتگو فرمائی ۔
مرحومہ کی بخشش و مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا بھی فرمائی۔
پروگرام میں مردو خواتین نے بھرپور شرکت کی ،آخر پر حاضرین محفل کے لئے طعام کا وسیع انتظام کیا گیا۔