مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) برطانیہ کی ممتاز سماجی و کمیونٹی شخصیت اور creative minds media کی چیف ایگزیکٹو فرزانہ افضل نے مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ ہال میں عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا ۔پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر خان ، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی مصباح نورین، عالیہ ہاشمی، ڈاکٹر لیاقت ملک ، رضیہ چوہدری ،سیماں شیخ ، شہزاد مرزا،پنکی کی خصوصی شرکت ۔
عید ملن پارٹی کی خصوصی بات فرزانہ افضل نے بین الاقوامی صحافتی شخصیت عارف چوہدری کو یوم پیدائش پر خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جس پر عارف چوہدری فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور فرزانہ افضل کا دلی شکریہ ادا کیا ،عید ملن پارٹی کی میزبان کے فرائض ممتاز بین الاقوامی سماجی ادبی و کمیونٹی شخصیت رضیہ چوہدری نے کی ۔
قونصل جنرل طارق وزیر خان نے کہا کہ فرزانہ افضل سماجی طور پر انتہائی متحرک خاتون ہیں اور انکی فلاح و بہبود اور تفریح بارے گاہے بگاہے پروگرام کرواتی ہیں اور آج انہوں نے عارف چوہدری کو سالگرہ کا کیک کاٹ کر اسکی زندہ مثال پیش کی۔
کمیونٹی ویلفیئر اتاشی مصباح نورین نے کہا کہ عید ملن پارٹی میں سب سے ملکر اچھا لگا اور ہم اس سے خوب لطف اندوز ہونے عید ملن پارٹی کی خاص بات عارف چوہدری کی صیغہ راز میں رکھی گئی ،سالگرہ کے کیک کاٹنے کی تقریب تھی ۔سیما شیخ نے بھی عید ملن پارٹی کو کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق و میل جول کا بہانا قرار دیا ۔
ماہر امراض قلب ڈاکٹر امجد خان ، علی اصغر ، اعجاز افضل و دیگر نے بھی عید ملن پارٹی کو قابل ستائش کہتے ہوئے کہا اس سے کمیونٹی کے اندر میل جول اور ایک دوسرے کے قریب آنے کا سنہری موقع ملتا ہے ۔
پروگرام کی میزبان فرزانہ افضل نے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکی کوشش ہوتی ہے کہ کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و میل جول کو فروغ دینے کے لیے ایسی تقریبات کا انعقاد کروں اور مستقبل میں بھی اس سے بڑھ کر کرنے کی کوشش کروں گی۔
مقامی گلوکاروں نے میوزک کے تڑکے میں گانے گا کر ماحول کو رنگین بنانے کے ساتھ شرکائے پارٹی کو محضوظ کیا ،شرکائے عید ملن پارٹی نے فرزانہ افضل کی کمیونٹی کو جوڑنے اور انہیں تفریح کا موقع فراہم کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔