آر زیڈ زیڈ سالیسٹر کی جانب سے کمیونٹی کے پیشہ ور افراد کو شعبہ ہائے زندگی میں قانونی معاونت کیلئے compliance Team کا آغاز
روچڈیل میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دے رہی ہے،قونصل جنرل طارق وزیر خان
پاکستان کو زرمبادلہ بھیجنے کیلئے ضروری ہے ہم کاروباری شخصیات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہر ممکن مدد کریں،بیرسٹر امجد ملک
روچڈیل (محمد فیاض بشیر) آر زیڈ زیڈRZZ سولیسٹر نے روچڈیل کمیونٹی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والے ماہر افراد کی قانونی معاونت بارے اپنے نئے شعبہ میں compliance Team کا آغاز کیا ہے، اسی سلسلہ میں مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا ۔
تقریب میں قونصل جنرل پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر طارق وزیر خان اور نامور قانون دان بیرسٹر امجد ملک نے خصوصی شرکت کی ۔ قونصل جنرل طارق وزیر خان نے کہا کہ روچڈیل میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دے رہی ہے، کاروباری شخصیات سرمایہ کاری سے برطانیہ کی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ پاکستان کی معیشت کو زرمبادلہ بھیج کر بہتر کریں گے ۔
بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہم ہمیشہ ہی پیشہ ور افراد کی معاونت کرتے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو زرمبادلہ بھیجنے کے لیے انتہائی ضروری ہے ہم کاروباری شخصیات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہر ممکن مدد کریں ۔
پاکستانی قونصلیٹ میں تعینات ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ اتاشی اویس حسین نے کہا ہم روچڈیل میں سالیسٹر فرم آر زیڈ زیڈ کی نئی سہولیات کی تقریب رونمائی کے لیے آئے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ انہوں نے کمیونٹی کی پیشہ وارانہ رہنمائی کے لیے جو قدم اٹھایا ہے اس پر مبارکباد کے مستحق ہیں ہم مستقبل میں نہ صرف قانونی معاملات بلکہ دیگر مسائل بارے بات چیت کرنے کے لیے بھی مل بیٹھیں گے۔
ظہیر لوکیچر نے بھی نئی سروس کے اجراء پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خوش آئند بات ہمیں دوسرے افراد کو بھی انکی خدمات حاصل کرنے کی دعوت دینی چاہیے ۔آر زیڈ زیڈ سالیسٹر کے روح رواں زاہد مصطفیٰ نے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پیشہ ور افراد کو قانونی معاونت کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کریں گے اس کے لیے کمیونٹی کے تعاون کی ضرورت ہے ۔
آر زیڈ زیڈ سالیسٹر نے کمیونٹی کے پیشہ ور افراد کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں قانونی معاونت کے لیے compliance Team کا آغاز کر کے انہیں آگے بڑھنے کا سنہری موقع فراہم کیا ہے۔