جی ایم کالج آف انٹرنیشنل سٹڈی دبئی میں ڈی ایس پی محمد شہباز چیمہ کا استقبال

0

مہمان خصوصی شیخ سالم محمد الہویری نے طلباء و طالبات کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جی ایم کالج کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی

جی ایم کالج اور سرحد یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال کاھلوں نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) جی ایم کالج اور سرحد یونیورسٹی کے ڈائریکٹر معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال کاہلوں نے پاکستان سے آئے مہمان ڈی ایس پی، محمد شہباز چیمہ کا جی ایم کالج کی آ مد پر شاندار استقبال کیا اور ڈنر کا اہتمام کیا۔

جس پر ڈی ایس پی ،محمد شہباز چیمہ نے دبئی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے پروفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال کی تعلیمی خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پرعزت ماب شیخ سالم محمد الہویری بطور مہمان خصوصی تھے۔ جنہوں نے جی ایم کالج کا وزٹ کیا اور طلباء و طالبات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جی ایم کالج کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جس پر پروفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال کاھلوں نے شکریہ ادا کیا اور معزز مہمانوں کو شیلڈ پیش کی اس موقع پراسلم سرکانی، طاہر منیر طاہر، محمد شہباز باجوہ ،چوہدری وقاص گھمن، پرنسپل جی ایم کالج ناصر الملک، پروفیسر خورشید، پروفیسر زیب حسن، چوھدری تنویر اکبر، میرسائم امجد، ملک زین العابدین، محمد بلال اور سلمان خٹک بھی تقریب میں موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!