دبئی میں مقیم پاکستانی آرٹسٹ سید شرافت علی شاہ کو "پاکستان امن ایوارڈ” مل گیا

0

بیسویں پاکستان امن ایوارڈ کی تقریب لیاقت نیشنل لائبریری کراچی میں منعقد ہوئی

صوبائی وزیر سندھ سید ذوالفقار علی شاہ مہمان خصوصی تھے، پاکستان کی معروف شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی

ہر سال مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کو ان کی بہترین کارکردگی پر پاکستان امن ایوارڈ دیا جاتا ہے، آصف شرمیلا، حنا وحید

دبئی (طاہر منیر طاہر) انٹرنیشنل آرٹ پروموٹرز پرنٹس اور سندھ کلچرل ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سے بیسویں پاکستان امن ایوارڈ 2024 کی تقریب لیاقت نیشنل لابیری میں منعقد ہوئی،تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیرسندھ سید ذوالفقار علی شاہ تھے۔

انٹر نیشنل آرٹ پر دموٹرز کے روح رواں معروف صحافی آصف شرمیلا اور چیف آرگنائز حنا وحید کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کو ان کی بہترین کارکردگی پر پاکستان امن ایوارڈ دیا جارہا ہے، امسال 2024 میں بھی مختلف شعبوں سے وابستہ نمایاں شخصیات کو ایوارڈ دیا جارہا ہے۔

اس تقریب میں پاکستان کی معروف شخصیات کو بطور مہمان مدعو کیا گیاتھا، تقریب کی نظامت آصف شرمیلا، جیند خان اور عرفان علی جیکسن نے کی، تقریب میں معروف فنکاروں نے پر فارم بھی کیا، ایوارڈ پانے والے دیگر بہت سے لوگوں کے ساتھ ساتھ معروف آرٹسٹ سید شرافت علی شاہ کوبھی پاکستان امن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یاد رہے کہ سید شرافت علی شاہ ایک لمبے عرصہ تک دبئی متحدہ عرب امارات میں رہے ہیں اور انہوں نے یہاں علم و ادب کے فروغ کے لئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں جبکہ سید شرافت علی شاہ آجکل بھی شو بز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور متعدد ٹی وی شوز اور ڈراموں میں کام کر رہے ہیں۔

ان کی ادبی خدمات کے اعزاز میں دوسری بار انہیں پاکستان امن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، ایوارڈ ملنے پر دبئی متحدہ عرب امارات میں مقیم ان کے دوستوں اور چاہنے والوں نے انہیں مبارکباد دیتے ہو ئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے، مبارکباد اور نیک تمناؤں کے جواب میں سید شرافت علی شاہ نے تمام دوست و احباب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!