سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کی الانصاری ایکسچینج کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر راشد علی الانصاری سے ملاقات

0

الانصاری ایکسچینج کی طرف سے پاکستانی تارکین وطن کو بغیر کسی رکاوٹ اور محفوظ ترسیلات زر کی خدمات کی سہولت فراہم کرنے پرشکریہ ادا کیا گیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی نے دبئی میں الانصاری ایکسچینج کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر راشد علی الانصاری سے ملاقات کی۔

سفیرپاکستان نے الانصاری ایکسچینج کی طرف سے پاکستانی تارکین وطن اور دیگر کمیونٹی ممبران کو بغیر کسی رکاوٹ اور محفوظ ترسیلات زر کی خدمات کی سہولت فراہم کرنے پر تعریف کی۔

راشد علی الانصاری نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے اہم کردار پر روشنی ڈالی جس میں اقتصادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان بہتر کاروباری تعلقات کا بھی ذکر کیا۔

الانصاری ایکسچینج کے گروپ چیف ایگزیکٹو راشد الانصاری نے اپنے پاکستانی صارفین کو صارف دوست خدمات فراہم کرنے کے لیے الانصاری ایکسچینج کے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!