یورپ بھر کی طرح یونان میں بھی عید الاضحی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے

0

ایتھنز (انصر اقبال بسراء) یورپ بھر کی طرح یونان میں بھی عید الاضحی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے یونان کے مختلف جزائر اور دیگر شہروں میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع ایتھنز کی سرکاری جامع مسجد میں ہوا جہاں ہزاروں مسلمانوں نے نماز عید ادا کی ۔

سرکاری جامع مسجد میں مختلف مسلم ممالک کے سفارتکاروں نے بھی عید الاضحی کی نماز ادا کی، نماز عید ادا کرنے کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید الاضحی کی مبارکبادیں دی گئیں۔

سرکاری مسجد میں یونانی حکومت کی طرف سے چھوٹے بچوں میں عید کے تحائف بھی تقسیم کیے گئے ،عید الاضحی کی نماز ادا کرنے کے لیے بڑی تعداد میں خواتین بھی مسجد میں آئیں یونان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے بھی سرکاری مسجد میں نماز عید ادا کی ۔

سرکاری مسجد میں یونانی حکومت کی طرف سے بہترین سہولیات فراہم کی گئیں اتوار کی چھٹی کی وجہ سے مسجد میں نماز عید ادا کرنے والوں کا شدید رش دیکھنے کو ملا اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے نماز عید کے تین اجتماعات کا اہتمام کیا گیا تھا ،نماز عید کے اجتماع کے بعد امت مسلمہ اور فلسطینی مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا فرمائی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!