نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں عید الاضحی کے موقع پر روحانی اجتماع ، اہل ایمان کی بڑی تعداد میں شرکت

0

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں عید الاضحی کے موقع پر روحانی اجتماع ۔ اہل ایمان کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے نماز ادا کی ۔ ممتاز عالم دین مولانا قاری خادم حسین چشتی نے فلسفہ قربانی بارے آگاہی دی ۔

نما زعید الاضحی میں سرکردہ شخصیات راجہ مقصود حسین کاکڑوی نے فلسطین اور کشمیر کے مظلوموں کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کرائی ، اولڈہم سے برطانوی عام انتخابات میں حصہ لینے والے ممتاز ماہر قانون دان ظفر اقبال ، مولانا فیصل یعقوب، محمد اسحاق ، محمد اشفاق ، حاجی یوسف بھٹی، سجاد نذیر، حفیظ الرحمان ،سابق مئیر اولڈہم عتیق الرحمان ، محمود اشرف چوہدری ، حاجی محمد اشفاق ، حاجی محمد نذیر، حاجی اصغرعلی، چوہدری خادم حسین ، راجہ ارشد اکاؤنٹنٹ ، حاجی محمود ، سابق کونسلر عرفان ، محمد اعجاز بشیر حافظ جاوید اقبال ، قاری شبیر و دیگر نے شرکت کی۔

قاری خادم حسین چشتی نے کہا کہ عید الاضحی جذبہ و قربانی کا نام ہے جس طرح ہم جانوروں کی قربانی کرتے ہیں اسی طرح ہمیں اللّٰہ کی راہ میں اپنی جان و مال قربان کرنے کے لیے تیار رہنا چاہئے، انکا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کے حکمرانوں کو دعائیں نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں، دعاؤں کے لیے عالم دین موجود ہیں ۔

امت مسلمہ کے حکمرانوں کو فلسطین اور کشمیر کے مظلوموں کی مدد کے لیے میدان عمل میں آنا چاہیے ۔ کشمیری قوم بھی پچھتر برسوں سے انصاف کے انتظار میں ہے، ہماری دعا ہے اللّٰہ تعالیٰ مسلمان حکمرانوں کو راہ ہدایت دے ۔

نماز عید الاضحی میں شریک دیگر افراد نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت انسان و مسلمان ہمیں عالمی سطح پر ہونے والے ظلم و ستم پر آواز اٹھانی چاہیے۔

دین اسلام ہمیں امن بھائی چارے اور مظلوم بے سہاروں کی آواز اٹھانے کا درس دیتا ہے ،نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں عید الاضحی میں روح پرور اجتماع میں مظلوموں کی داد رسی اور انکی آواز اٹھانے کے لیے اقوام متحدہ کا ضمیر جھنجوڑنے کا اعادہ کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!