مانچسٹر:سید مخدوم طارق محمود الحسن کے صاحبزادوں سید امام علی اور سید زمام امام کی چھٹی برسی پر دعائیہ تقریب کا انعقاد
مانچسٹر (رپورٹ:وسیم چودھری) سابق معاون خصوصی و منیجنگ ڈائریکٹر بیت المال پاکستان سید مخدوم طارق محمود الحسن کی برطانیہ میں رہائش گاہ پر انکے صاحبزادوں سید امام علی اور سید زمام امام کی چھٹی برسی پر معصوم مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی ۔
تقریب میں سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، ورکرز پارٹی یوکے کے سربراہ جارج گیلوے، پی ٹی آئی یوکے، مجلس علما شیعہ یورپ، جعفریہ فائونڈیشن یوکے سمیت سماجی، سیاسی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور سید مخدوم طارق محمود الحسن سے اظہار تعزیت کیا ۔
معصوم مرحومین سید محمد علی امام، سید زمام امام جون2018میں پاکستان میں وزٹ کے دوران اوکاڑہ کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔
مرحومین کو سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، جارج گیلوے، سید قمر رضا ، سابق چیئرمین او پی سی ڈاکٹر شاھد محمود ، عارف انیس ، مولانا عدیل حسین ، ماجد نذیر، سید خالد شاہ، چودھری مسرت، ڈاکٹر لیاقت ملک سمیت دیگر شرکا نے خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے سید مخدوم طارق محمود الحسن اور فیملی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،تقریب کے اختتام پر سید مخدوم طارق محمود الحسن نے معصوم مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی۔
دعائیہ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔