مختلف کاروبار کو مضبوط کرنے کیلئے لاہور میں بزنس میٹنگ اور کاروباری گروپ کی تشکیل

0

آر کلب ڈیفنس میں فہمیدہ جمالی کے زیر اہتمام کاروباری اجلاس کا اہتمام

اجلاس میں آئی ٹی، تعمیرات اور کئی دیگر صنعتوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی

امجد اقبال امجد نے اسٹیج سنبھالا، عدنان چوہدری اور سجاد چٹھہ نے تقریب کے اہم لمحوں کو نمایاں کیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) مختلف النوع کاروباروں کو مضبوط کرنے کے لئے آر کلب ڈیفنس لاہور میں بزنس میٹنگ ہوئی جس میں آئی ٹی، تعمیرات اور کئی دیگر صنعتوں سے وابستہ افراد نے بھر پور شرکت کی،بزنس میٹنگ کا اہتمام فہمیدہ جمالی نے کیا اوربزنس کے فروغ کے لیے ایک کاروباری گروپ کی تشکیل عمل میں لائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فہمیدہ جمالی نے آر کلب، ڈیفنس میں ایک شاندار کاروباری اجلاس کا اہتمام کیا۔ اس اجلاس کا مقصد ایک ایسے گروپ کی تشکیل تھا جو ہر رکن کے کاروبار کو مضبوط کرے۔ اجلاس میں آئی ٹی، تعمیرات اور کئی دیگر صنعتوں سے وابستہ افراد شریک ہوئے۔ ایڈووکیٹ خرم عباس، شاہد مغل اور زاہد اقبال نے سیر حاصل تقاریرکیں۔

امجد اقبال امجد نے مہارت سے اسٹیج سنبھالا۔ ڈاکٹر فوزیہ خان اورعظمیٰ مصطفیٰ نے کاروبار کے مختلف پہلوؤں پر ایک شاندار لیکچر دیا۔ پرنس اقبال اور اکرم خالد نے بھی حاضرین سے خطاب کیا اور اپنے کاروباری تجربات شیئر کیے۔ رافع اکرم نے کمپیوٹر کے شعبے سے متعلق موضوعات پر اور بلال نے اقتصادیات کی موضوع پر معلوماتی گفتگو کی۔

عدنان چوہدری اور سجاد چٹھہ نے تقریب کے اہم لمحوں کو نمایاں کیا، شبیر چوہان اور فائقہ ڈار نے مؤثراور موضوعاتی تقریر کیں۔ نعمان اور اسامہ نے شرکاء کا تعارف احسن انداز میں کرایا،ٹیلی ویژن آرٹسٹ روزینہ بٹ نے بھی اپنے فون سے تقریب کو مزید خوشگوار کر دیا۔

بلال، فائقہ اور سجاد چٹھہ نے حاضرین کو گانے سنا کر محظوظ کیا- تقریب کے آخر میں فہمیدہ جمالی نے اپنی تقریر کے دوران مستقبل کے بہترین پروگرامز پیش کیے۔ سب نے ان کی کوششوں کی تعریف کی کیونکہ وہ خواتین اور نوجوانوں کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتی ہیں- فہمیدہ جمالی وومن چیمبر کی بانی ہیں اور معاشرے میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!