صدر پاکستان آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ دبئی میں منائی گئی

0

سالگرہ کا اہتمام پاکستان پیپلزپارٹی گلف/مڈل ایسٹ کی جانب سے کیا گیا

مقررین نے آصف علی زرداری کی زندگی پر روشنی ڈالی اور ان کی سیاسی کامیابیوں کا ذکر کیا

پارٹی کارکنوں اور جیالوں نے سالگرہ کا کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلزپارٹی گلف/مڈل ایسٹ کی جانب سے صدر آصف علی زرداری کے 69 ویں یوم پیدائش موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں نے دبئی میں سالگرہ کی تقریب منائی ،سالگرہ تقریب میں پارٹی کارکنوں اور جیالوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

تقریب کی صدارت پی پی پی گلف /مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس نے کی جبکہ حافظ طارق ممبر اوورسیز کمیٹی پی پی پی نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی،پروگرام کی نظامت کے فرائض سیکریڑی انفارمیشن پی پی پی گلف ذوالفقار علی مغل نے انجام دیئے۔

اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے خطاب کیا اور صدر آصف علی زرداری کی سیاسی جدوجہد پر رو شنی ڈالی،خطاب کرنے والوں میں عائشہ منیر ہانس، نثار خٹک ، عرفان قمر گوندل ، قیصر آفریدی ، ملک اسحاق ، نثار احمد، عا طف گیلانی ، ممتاز جونیجو، رضوان عبداللہ ، غضنفر نقوی ، خالد تاس ، محفوظ چیچی ، حامد زمان کائرہ ، اظہر اُترہ اور نورمگسی شامل ہیں، اس موقع پر آصف علی زرداری صدر پاکستان کو بھر پور خراج تحسین پیش کیاگیا اور ملک و عوام کے لیے ان کی خدمات کوسراہا گیا۔

مقررین نے کہا کہ محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی شہادت کے وقت پارٹی پر مشکل وقت آیاتو صدرآ صف علی زرداری نے پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی اور نہ صرف پارٹی کو بچایا بلکہ پاکستان کی جمہوریت کو بھی آگے بڑھایا۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے صدر میاں منیر ہانس نے اپنے خطاب میں کہاکہ آصف علی زرداری کے یوم پیدائش پرپوری دنیا میں محبت کے ساتھ کیک کاٹے جارہے ہیں جو ہماری ان سے عقیدت و محبت کا ثبوت ہے۔

مقررین نے کہا کہ ہم اپنے صدر پر مکمل اعتماد کرتے ہیں،حافظ طارق محمود نےصدر آصف علی زرداری کی قربانیوں کو یاد کر کے ان کو خراج تحسین پیش کیا، آخر میں آصف علی زرداری کی برتھ ڈے کا کیک کاٹا گیا اور مہمانوں کی تواضع ڈنرسے کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!