ڈویلپمنٹ فنڈ سے بھوتھ کی گلیوں نالیوں کے لیے ایک کروڑ دس لاکھ کی گرانٹ منظور
بجلی کی ریگولر سپلائی کے لیے حکومت بہترین اقدامات کر رہی ہے
مسلم لیگ ن دبئی کے سینئر نائب صدر غلام محی الدین کے گھر سیالکوٹ میں ایم پی اے رانامحمد عارف اقبال آف ہرناہ کی آمد اور علاقائی مسائل پر بات چیت
دبئی (طاہر منیر طاہر) بجلی کی ریگولر سپلائی کے لیے حکومت بہترین اقدامات کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج بہت جلد ظاہر ہونگے اور عوام الناس کو ریلیف ملے گا جبکہ بجلی کے مسئلہ پر قابو پانے کے لیے پنجاب میں اگلے سال موسم گرما تک 80 فیصد سولر ورک مکمل کر لیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار پی پی حلقہ 35کے ایم پی اے رانامحمد عارف اقبال آف ہرناہ نے مسلم لیگ ن دبئی کے سینئر نائب صدر غلام محی الدین کے گھر سیالکوٹ میں پارٹی ورکرز کے ایک اجلاس میں خطاب کرتے ھوئے کیا، اس موقع پر غلام نظام الدین، غلام فرید الدین، محمد ندیم، محمد عرفان،میاں اجمل اور دیگر پارٹی کارکن موجود تھے۔
رانامحمد عارف اقبال نے گاؤں بھڑ تھ بھوتھ کی گلیوں اور نالیوں کی تعمیر و مرمت اور صفائی کے لیے ایک کروڑ دس لاکھ کی گرانٹ منظورکی- گاؤں کی ڈویلپمنٹ کے لیے گرانٹ منظور ہونے پر اہل دیہه نے ایم پی اے رانامحمد عارف اقبال آف ہرناہ کا شکریہ ادا کرتے ھوئے مزید ترقیاتی گرانٹ کا مطالبہ کیا۔
مسلم لیگ ن دبئی کے سینئر نائب صدر غلام محی الدین نے ان کے ڈیرہ پر آ کر عوام کے مسائل سننے اور ان کے حل کا وعدہ کرنے اور گاؤں کی گلیوں نالیوں کے لیے ایک کروڑ دس لاکھ کی گرانٹ منظور پرایم پی اے رانامحمد عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا۔