اس ماڈل میں12 کیوبک میٹر کی لوڈنگ اسپیس اور 2ٹن پے لوڈ کی صلاحیت ہے
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی طرف سے آزادانہ طور پر تیار کیے گئے ایک بغیر پائلٹ کے بڑے ٹرانسپورٹ طیارے نے سیچھوان کے زی گونگ ہوائی اڈے پر اپنا پہلا فلائٹ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کیا ۔
یہ فلائٹ ٹیسٹ تقریباً 20 منٹ تک جاری رہا۔پرواز کے دوران، تمام نظام معمول کے مطابق کام کرتے رہے ۔ بغیر پائلٹ ٹرانسپورٹ طیارےکے اس ماڈل میں 12 کیوبک میٹر کی لوڈنگ اسپیس اور 2ٹن پے لوڈ کی صلاحیت ہے۔
یہ چین میں اس وقت مارکیٹ کی طلب کے مطابق تیار کیا جانے والا سب سے بڑا بغیر پائلٹ ٹرانسپورٹ طیارہ ہے۔ طیارے میں آسان لوڈنگ اور ان لوڈنگ، حفاظت اور اعلیٰ ذہانت کی خصوصیات بھی ہیں، جو چین کو ایئر کارگو کے نئے منظرناموں کو وسعت دینے اور کم اونچائی والے اقتصادی اسمارٹ لاجسٹک فارمیٹس کی تشکیل میں مدد فراہم کرتی ہیں۔