پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اور Ulearn LLC PAD کے درمیان سستی آن لائن تعلیم فراہم کرنے کا معاہدہ

0

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسین محمد نے ایم او یو پر دستخط کئے

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اور Ulearn LLC PAD کے درمیان سستی آن لائن تعلیم فراہم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستانی کمیونٹی کے اندر تعلیم کو فروغ دینے کے لیے PAD اور Ulearn LLC کے درمیان تعاون کے لیے ایک فریم ورک قائم کرنا ہے۔

فریقین کا مقصد سستی آن لائن تعلیم فراہم کرنا ہے جو تعلیمی اخراجات اور سفری اخراجات کو کم کرتی ہے، جبکہ جدید ای لرننگ طریقوں کے ذریعے تمام طلباء کے لیے معیاری تعلیم تک مساوی رسائی کو یقینی بنانا ہے۔

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسین محمد نے ایم او یو پر دستخط کئے، اس موقع پر دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد اور ایم او یو پر یو لرن کے سی ای او وسیم اللہ خان نے دستخط کیے۔ تقریب میں خالد امتیاز ، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اور قونصلیٹ اسٹاف نے بھی شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!