چائنا میڈیا گروپ کی افریقی براڈ کاسٹنگ یونین کے سالانہ اجلاس میں شرکت

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) افریقی براڈکاسٹنگ یونین نے بوٹسوانا کے دارالحکومت گیبورون میں اپنے تمام اراکین کے 15ویں سالانہ جنرل اجلاس کا انعقاد کیا ،جس میں 50 سے زائد افریقی ممالک کے سینکڑوں میڈیا لیڈرز اور بوٹسوانا حکومت کے نمائندوں نے شرکت کی۔

چائنا میڈیا گروپ نے پہلی بار بین الاقوامی رکن کی حیثیت سے اجلاس کی افتتاحی تقریب اور متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت کی۔افتتاحی تقریب میں، افریقی براڈکاسٹنگ یونین کے سی ای او گریگوئر جاکا نے کہا کہ وہ اس بات کے منتظر ہیں کہ سی ایم جی مستقبل میں افریقی میڈیا کے ساتھ نیوز رپورٹنگ اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں اپنا تجربہ شیئر کرے گا۔

سی ایم جی کے افریقہ اسٹیشن کی ڈائریکٹر سونگ جیا نینگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ سی ایم جی مستقبل میں افریقی براڈکاسٹنگ یونین اور اس کے اراکین کے ساتھ مواد کے اشتراک، تکنیکی تبادلے اور اہلکاروں کی تربیت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دے گا۔

افریقی براڈکاسٹنگ یونین، جو پہلے یونین آف افریقن نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن آرگنائزیشنز کے نام سے جانی جاتی تھی، اس میں افریقہ  کے مستقل ممبران کے ساتھ ساتھ فرانس، امریکہ، روس، اٹلی، کینیڈا سمیت دیگر ممالک سے بہت سے بین الاقوامی ممبران بھی شامل  ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!