چینی صدر کی اہلیہ کی چین-امریکہ یوتھ کلچرل اور اسپورٹس فرینڈشپ ایونٹ میں شرکت

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ  پھنگ لی یوان  نے بیجنگ نمبر 8 مڈل اسکول میں چین-امریکہ یوتھ کلچرل اینڈ اسپورٹس فرینڈشپ سرگرمی میں شرکت کی۔

انہوں نے امریکی ریاست واشنگٹن سے نوجوان وفد کے ساتھ خوشگوارماحول میں تبادلہ خیال کیا اور چینی اور غیر ملکی مہمانوں کے ساتھ چین امریکہ یوتھ باسکٹ بال فرینڈشپ میچ دیکھا اور دونوں اطراف کے کھلاڑیوں کو یادگاری تمغے  دیئے۔

پھنگ لی یوان نے امریکی نوجوانوں کے وفد کے دورہ چین کی ویڈیو دیکھ کر کہا کہ چین امریکہ تعلقات کا مستقبل نوجوانوں میں مضمر ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ امریکہ واپس جانے کے بعد   اپنے اہل خانہ، دوستوں اور ہم جماعتوں کے ساتھ اپنے دورہ چین کے تجربات شیئر کریں گے، چینی عوام کی جانب سے دوستی کا پیغام پہنچائیں گے اور چینی اور امریکی عوام کے درمیان دوستی کو فروغ دیں گے۔

یاد رہے کہ  نومبر 2023 میں چینی صدر شی جن پھنگ نے سان فرانسسکو میں  اگلے پانچ سالوں میں 50,000 امریکی نوجوانوں کو تبادلے اور تعلیم کے لیے چین مدعو کرنے کی تجویز کا اعلان کیا تھا۔

امریکی ریاست واشنگٹن کے 10 سے زائد مڈل اسکولوں کے تقریباً 100 اساتذہ اور طلباء  پر مشتمل وفدنے غیر ملکی ممالک کے ساتھ دوستی کی آل چائنا ایسوسی ایشن کی دعوت پر چین کا حالیہ دورہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!