لندن(تارکین وطن نیوز)لوٹن کے ہر شعبے میں بہتری اور ترقی کی طرف سفر کرتا دیکھنا لوٹن لوو نامی سماجی تنظیم کا بنیادی مقصد ہے، اس تنظیم میں شامل ایسے افراد ہیں جو لوٹن کے لوگوں کو پر اعتماد، قابل فخر اور مثبت سوچ کے حامل دیکھنا چاہتے ہیں ۔لوٹن لوو کا بنیادی مقصد کمیونٹی کی بہتری ہے جس میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ سرمایہ کاری اور تخلیق نو کے نت نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔ لوٹن کو باہر سے آنے والے افراد کے لئے خاص دلچسپی کے مواقع فراہم کرنا اس تنظیم کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے ۔
اس تنظیم سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ سیاح جب لوٹن کا رخ کریں گے تو اس سے مقامی معیشت کو فروغ ملے گا جس سے مقامی کمیونٹی کو ترقی کرنے کے زیادہ مواقع میسر آئیں گے۔ سماجی کاموں کی یہ تنظیم تفریح کے مختلف پروگراموں کا اہتمام بھی کرتے رہتے ہیں جس سے کمیٹی میں ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے ۔ان کا مقصد ہے کہ لوٹن کی نیک نامی کے لیے ایک ایسا لوکل برانڈ تیار کیا جائے جس سے پورے برطانیہ میں لوٹن کو پذیرائی ملے ،لوٹن لوو ایوارڈ کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔اس ایوارڈ کے ذریعے کمیونٹی کے ایسے افراد جنہوں نے لوٹن کی نیک نامی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے ۔
ان کی خدمات کو سراہا گیا ان سماجی خدمات کرنے والوں میں ڈاکٹر طاہر محمود لون کا نام تین مختلف ایوارڈ کے لیے چنا گیا ڈاکٹر طاہر محمود لون این ایچ ایس میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ کیمونٹی کی فلاح کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اسی وجہ سے انہیں کلیدی کردار ادا کرنے والے افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ طاہر لون کو عوامی پسند کی کیٹیگری میں بھی لوٹن کی کمیونٹی نے ووٹ دے کر پہلے نمبر پر قرار دیا۔ ان دو ایوارڈز کے علاوہ ڈاکٹر طاہر کو سب سے اعلیٰ شہری کی کیٹیگری میں بھی پہلی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان ایوارڈز کی تقسیم منصفانہ طریقے سے لوٹن کے مقامی انگلش اخبارات کے زریعے ہونے والی ووٹنگ سے چنا گیا۔
لوٹن لوو کی یہ پر وقار تقریب لوٹن ہوو کے شاندار ماحول میں برپا کی گئی جس میں لوٹن کونسل کے نمائندگان ، بزنس ، سیاست ، سماجی اور تعلیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ ہر شعبے کے افراد نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر طاہر لون کے تین ایوارڈز حاصل کرنے پرتمام کمیونٹیز کی طرف ڈاکٹر صاحب کو جہاں مبارکباد پیش کی گئی وہاں لوٹن کی بہتری کے لیے کئے گے ان کے اور لوٹن لوو کے کاموں کو بھی خوب سراہا ۔