قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کی خصوصی ٹیم کا جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارن افیئرز دبئی کے العویر امیگریشن سینٹر کا دورہ

0

خصوصی ٹیم نے ایمنسٹی سینٹر میں مختلف ایمنسٹی سروسز کا مشاہدہ کیا

دورہ کرنیوالی ٹیم نے متحدہ عرب امارات کی حکومت بالخصوص پاکستانیوں کے ساتھ مسلسل تعاون اور ہمدردی پر اظہار تشکر کیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان قونصلیٹ جنرل کی خصوصی ٹیم نے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارن افیئرز ،دبئی کے قائم کردہ العویر امیگریشن سینٹر کا دورہ کیا اور سینٹر میں مختلف ایمنسٹی سروسز کا مشاہدہ کیا۔

گزشتہ روز قونصل خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت کا ایمنسٹی کا اقدام افراد کو اپنی رہائش کی حیثیت کو باقاعدہ بنانے اور امیگریشن سے متعلق کسی بھی بقایا قانونی معاملات کو حل کرنے کا ایک قیمتی موقع فراہم کرتا ہے۔

قونصلیٹ ٹیم کو افراد کی رہائش کے مسائل کو تیزی سے اور موثر طریقہ سے حل کرنے میں مدد کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ پیش کیا گیا، دورہ کرنے والی ٹیم نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے تارکین وطن بالخصوص پاکستانیوں کے ساتھ مسلسل تعاون اور ہمدردی پر اظہار تشکر کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!