چین کے قومی دن کی تعطیلات کے پہلے پانچ دنوں میں چائنیز مین لینڈ سے تقریباً10 لاکھ سیاحوں کا ہانگ کانگ کا دورہ 

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے  ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے امیگریشن ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ ہفتہ تک ، چین کے قومی دن کے تعطیلات کے دوران چائنیز مین لینڈ کے 980،000 سیاح ہانگ کانگ میں داخل ہوئے، جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہے۔

صرف یکم اکتوبر ہی کو چائنیز مین لینڈ کے 221،000 سے زائد سیاحوں نے ہانگ کانگ کا دورہ کیا۔اس سیاحتی سیزن کے دوران مختلف داخلی اور خارجی راستوں پر انتظامی امور بخوبی جاری ہیں اور لو حو اور لو ما چو کسٹمز کی جانب سے سیاحوں کو بہترین سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!