عمران خان نے دنیا بھر کو سمارٹ لاک ڈاؤن کا عملاً نمو نہ پیش کیا ،قاسم سوری کا برلن میں عشائیہ سے خطاب
برلن (تارکین وطن نیوز) پاکستان قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہاکہ کوورنا وباء کے باعث دنیا بھر میں معاشی مسائل پیدا ہوئے اور مہنگائی کا سیلاب آیا ہے جرمنی جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی مہنگائی کی وجہ سے پیٹرول کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں،عمران خان نے دنیا بھر کو سمارٹ لاک ڈاؤن کا عملاً نمو نہ پیش کیا ہم نے پاکستان میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا یونیورسٹیوں و کالجز کا جال بچھادیا سترسالوں میں پہلی مرتبہ دس ڈیموں پر کام جاری ہے، بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں اربوں روپے کا ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار یورپ کے نجی دورے پر آئے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پی ٹی آئی جرمنی کے نومنتخب نمائندوں اور آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ نوجوانوں کے ساتھ مقامی ریسٹورنٹ میں ایک عشائیہ کے موقع پر کیا،انہوں نے کہاکہ نوجوان ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں ہم نوجوانوں کے لیے مختلف شعبہ جات پر کام کررہے ہیں جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں نوجوانوں کو ہر میدان میں آگے آنا چاہیے۔
قاسم سوری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو پچھلی حکومتوں کی وجہ سے شدید پریشانیوں کا سامنا ہے جبکہ دو بڑی جماعتوں کی اتحادی اپوزیشن ہمیشہ کاموں میں رکاوٹ پیدا کرتے آئے ہیں ہم نے اوورسیز پاکستانیوں کو ان کا حق دلانے میں اہم کردار ادا کیا یہی اوورسیز پاکستانیز ملک کی تقدیر بدل دینگے۔
قاسم سوری کا مزید کہنا تھاکہ دنیامیں دو قومی نظریہ پر بننے والا پاکستان واحد ملک ہے ہماری خارجہ پالیسیوں کی بدولت ہم امریکہ سے برابری کی بنیاد پر بات کررہے ہیں پاکستان کی سرزمین پڑوسی ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے ہماری پالیسی واضح ہے۔ پاکستان میں ایک مکمل آئین اور قانون موجود ہےلیکن اس پر عملاً کام نہیں ہورہا،ہماری کوشش ہے کہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے آئین و قانون پر عملا ًعمل کروایا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف جرمنی کے کو آرڈینیٹر جاوید اقبال قادری نے اپنے ٹیم کے ساتھ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو برلن ائیر پورٹ پر شاندار استقبال کیااور جرمنی میں خوش آمدیدکہا اس موقع پر نومنتخب انفارمیشن سیکرٹری مزمل شریف، سوشل ایکٹوسٹ خواجہ الیاس، نعمان نومی و دیگر قاسم سوری کو ائیر پورٹ پر گلدستہ پیش کیا۔
پی ٹی آئی کو آرڈینیٹر جاوید اقبال نے کہاکہ نوجوان ہمارا فخر ہیں یورپ میں رہتے ہوئے یہی نوجوان ہمارے ملک کے سفیر کا کردار ادا کرینگے،اس موقع پر آئی ٹی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے پاکستان کے مختلف شعبہ جات کے خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اس میں بہتری کے لیے تجاویز پیش کیں۔
پی ٹی آئی جرمنی کی نومنتخب ویمن سیکرٹری زرین سومرو و دیگر کی جانب سے پاکستان کے قومی اسمبلی ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے اعزاز میں عشائیہ اہتمام کیا گیا اس موقع پر زرین سومرو نے مقامی ریستوران آمد پر قاسم سوری کو گلدستہ پیش کیا اور جرمنی آمد پر خوش آمدید کہا زرین سومرو نے کہا کہ ہمیں اپنے قائدین اچھی امیدیں وابستہ ہیں امید کرتے ہیں پی ٹی ائی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے بہترین اقدام اٹھائینگے۔