سولہ ہزار سرکاری مُلازمین کی بحالی انصاف کی جیت ہے، راؤ طاہر جنرل سیکرٹری پی پی پی کینیڈا

0

انٹاریو(تارکین وطن نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے جنرل سیکرٹری راؤ محمد طاہر نے اپنے ایک بیان میں برطرف شُدہ سولہ ہزار مُلا زمین کو سُپریم کورٹ کی طرف سے بحال کئے جانے پر مُبارک باد دیتے ہو ئے کہا کہ غریب عوام کی دُعائیں اور جدوجہد بالآخر رنگ لے آئیں اور ان کا روزگار بحال ہو گیا۔

پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آتی ہے تو پارٹی کی پہلی ترجیح عوام کو روزگار مُہیا کرنا ہوتا ہے اور دوسری حکومتیں ہمیشہ کبھی محکمانہ کارروائی اور کبھی عدالتوں کے ذریعے ان عوام پر روزگار کے دروازے بند کرتی ہیں اور ان ملازمین کا المیہ یہ تھا کہ ان کو روزگار پیپلز پارٹی کی حکومت میں ملا جو ان کے لیے جرم بن گیا۔

پیپلز پارٹی کی قیادت ان برطرف ملازمین کی جدوجہد میں ان کے شانہ بہ شانہ کھڑی رہی اور آئندہ بھی ملازمین کے حقوق کے لئے جدوجہد کرتی رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!