منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے وائس پریزیڈنٹ عمران علی مغل کی والدہ (مرحومہ) کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قران خوانی اور فاتحہ خوانی
ویانا (رپورٹ:محمد عامر صدیق) منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے وائس پریزیڈنٹ عمران علی مغل کی والدہ (مرحومہ) کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور اجتماعی دعائیہ تقریب کا انعقاد منہاج القرآن انٹرنیشنل سینٹر ویانا میں بروز اتوار27 اکتوبر بعد نماز عصر کیا گیا۔
دعائیہ تقریب میں سفارت خانہ پاکستان کے کمیونٹی افیئرز کونسلر شہزاد سلیم سفارت خانہ پاکستان کے اسٹاف سمیت آسٹریا بھر کہ مختلف شہروں سے پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیموں کے سربراہان، کاروباری و سماجی شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی کی خواتین اور مرد و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
قرآن خوانی کے بعد اجتماعی دعائیہ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا،محفل کی نقابت کے فرائض منہاج القر آن آسٹریا کے صدر حفیظ اللہ قادری نے بہت ہی خوبصورت انداز میں انجام دیے۔ سرکار صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی نعت کی سعادت آفتاب سیفی عظیمی، احتشام جامی، محبوب ربانی،مقصود مغل اور یورپ کے مشہور و معروف نعت خواں غلام مصطفی نعیمی کو حاصل ہوئی۔
نور اسلامک سنٹر کے خطیب علامہ عبد الحفیظ الازہری نے اپنے خطاب میں کہا کہ خوش نصیب ہوتے ہیں وہ والدین جن کی اولادیں انکی وفات کے بعد ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام کرتے ہیں انہوں نے بڑی تفصیل سے زندگی اور موت پر روشنی ڈالی،بعداز سب نے مل کر صلوۃ و سلام کا نظرانہ پیش کیا۔
علامہ حافظ عبد الحفیظ الازہری نے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی کی اور امت مسلمہ فلسطین و کشمیر اور حاضرین شرکاء کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے وائس پریزیڈنٹ عمران علی مغل نے حاضرین شرکاء کا انکی والدہ (مرحومہ) کی دعائیہ تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔