مظلوم کشمیریوں کیلئے امید کی کرن،اقوام متحدہ میں حق خود ارادیت پر پاکستان کی قرارداد منظور

0

جنیوا(تارکین وطن نیوز)اقوام متحدہ میں حق خود ارادیت پر پاکستان کی قرارداد منظور کرلی گئی، قرارداد غیر ملکی قبضے کے تحت لوگوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ حق خود ارادیت پر پاکستان کی قرارداد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور کرلی گئی ، قرارداد کی دنیا کے تمام خطوں سے 72 ممالک نے حمایت کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نےعوام کے حق خود ارادیت کا عالمی احساس کے عنوان سے قرارداد پیش کی، قرارداد غیر ملکی قبضے کے تحت لوگوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتی ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگ بھی قراردادکےزمرےمیں شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے قرارداد میں کہا گیا کہ زیرقبضہ علاقوں کےلوگوں کےمستقبل کافیصلہ یواین چارٹر،قراردادوں اورعالمی اصولوں پرہوگا، اتفاق رائے سے منظور قرارداد مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے لیے امید کی ایک کرن ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!