آئی او سی کی سی ایم جی کی تکنیکی ترقی کی تعریف، مزید عملی تعاون کے فروغ کی خواہش

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) 2024 آئی او سی ڈیجیٹل بزنس اینڈ مارکیٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس آن لائن اور آف لائن منعقد ہوا۔ اجلاس میں اپنی تقریر میں آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے چائنا میڈیا گروپ کے میڈیا کی جدید تکنیکی ترقی اور سی ایم جی کے پیرس اولمپک گیمز کی نشریاتی رپورٹ کی قابل فخر کامیابیوں کی تعریف کی اور دونوں فریقوں کے مابین عملی تعاون کو مسلسل گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

باخ نے کہا کہ سی ایم جی کی جانب سے بیجنگ سرمائی اولمپکس اور پیرس اولمپکس کی براڈکاسٹ کوریج مقدار اور معیار دونوں لحاظ سے بہترین رہی۔ انہوں نے سی ایم جی کی سخت محنت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پیرس اولمپکس کے دوران سی ایم جی کی متعلقہ رپورٹس نے تقریبا 77 بلین ٹرانسمیشن ویوز کا ریکارڈ قائم کیا ، اور غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں۔

سی ایم جی کے پاس اس پر فخر کرنے کی وجہ ہےاور میں آپ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں! آئی او سی کے ڈیجیٹل بزنس اینڈ مارکیٹ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لا روزا نے بھی اولمپکس کے لئے طویل مدتی مضبوط حمایت پر سی ایم جی کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ای اسپورٹس اولمپکس اگلے سال سعودی عرب میں منعقد ہوں گے۔ڈیجیٹلائزیشن ، ای اسپورٹس اور مصنوعی ذہانت کی ترقی میں سی ایم جی کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ، اور ہم دونوں ٹیموں کے ہمیشہ کی طرح مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!