برطانوی دفتر خارجہ نے مسٹر اویس شاہ کو پاکستان میں اپنے سفارتی مشن کا سینئر سیاسی مشیر برائے پنجاب مقرر کر دیا
لندن (محمد فیاض بشیر) برطانوی دفتر خارجہ نے مسٹر اویس شاہ کو پاکستان میں اپنے سفارتی مشن کا سینئر سیاسی مشیر برائے پنجاب مقرر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا نوجوان جس نے برطانیہ سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے نہایت ہی ذہین و قابل نوجوان جو دنیا کی سیاست و معیشت پر وسیع علم رکھتا ہےاس کو برطانوی دفتر خارجہ نے اپنے سفارتی مشن کا پاکستان میں سینئر سیاسی مشیر برائے پنجاب مقرر کر دیا ہے۔
پاکستان و برطانیہ بھر سے سیاسی، کاروباری و سماجی شخصیات کی جانب سے مسٹر اویس شاہ کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے انکی کامیابی کے لیے دعا کی ہے۔